پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ڈمپل کوئین کے نام سے جانی جانے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہی وجہ کے ان کے مداحوں کی فہرست میں اب بھارتی گلوکار بادشاہ بھی شامل ہوگئے ہیں ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا۔
اس دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، کیا آپ انہیں فالو کرتے ہیں؟‘۔
گلوکار نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ، نہ صرف میں ہانیہ عامر کو فالو کرتا ہوں بلکہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوتا ہوں، وہ بہت ’مست‘ بندی ہے‘۔
بھارتی گلوکار کی جانب سے سراہے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور جواباً انہیں بھی ’مست‘ قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک لفٹ میں تھیں اور اپنی لُکس کے حوالے سے کہہ رہی تھی کہ ’آج میں فرنچ لگ رہی ہوں‘۔مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ایمیلی ان پیرس‘ کی نقل کرتے ہوئے فرانسیسی زبان میں اپنا نام بتانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہسپانوی زبان کا لفظ ’پور فیور ‘ کہہ دیتی ہیں، جس کے معنی براہ مہربانی کے ہیں۔ ہانیہ کی اس غلطی پر بھارتی گلوکار کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ’پور فیور؟’ جس پر ہانیہ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تھوڑی ’اسپینش ‘بھی‘۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے بھی ملایا جاتا ہے اور وہ خود کو پاکستانی عالیہ بھٹ کہلائے جانے بے حد خوش بھی ہوتی ہیں۔
مزید برآں، گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ہانیہ عامر کے مداحوں کی ان کے ساتھ کی گئی طوفان بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ تقریب سے واپسی پر ہجوم نے انہیں گھیرے میں لے لیا، اور اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے 2016 میں 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں جلد شہرت مل گئی تھی۔اب تک وہ نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم وہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ رومانوی تعلقات کے باعث تنازعات کا شکار رہیں۔
اس جوڑی کے بریک اپ کے بعد بہت سے لوگ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…