بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں

بولی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور پاکستانی تعلیمی اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی کا گفتگو کرتے ہوئے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا کے لئے پاکستانی بوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا گیا۔

Image Source: tribune.com.pk

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سے ان کا آڈیو انٹرویو طے تھا تاہم جب ہم نے اسے سیٹ کیا تو وہ ویڈیو پر منتقل ہوگیا۔ لہذا پھر میں نے جلدی سے اپنے بال سمیٹے اور آنکھوں میں کاجل لاگیا تاکہ میں تھوڑی بہتر نظر آؤں۔ البتہ انٹرویو کے آخر میں پھر مجھے اس سے فرق نہیں پڑا کہ میں کیسی لگ رہی ہوں، کیونکہ ملالہ یوسف زئی کی کہانی نے مجھے آبدیدہ کردیا۔

انٹرویو کے دوران اپنی اپنی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ آج انہوں نے جو بھی مقام حاصل کیا ہے، اس میں میرے والد کا بہت بڑا کردار ہے۔ کم عمری میں ہی ان کے والد نے ان کی تعلیم پر توجہ دی، کیونکہ ان کے والد کے خیال کے مطابق تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے، جس سے خاتون حقیقی طور پر خومختار ہوسکتی ہے.

ملالہ یوسف زئی کا خواتین کی خودمختاری کے حوالے مزید کہنا تھا کہ اس کام کے لئے مرد حضرات کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ جیسے ان کے والد نے ادا کیا۔ جبکہ شخصیت پر بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ خود کو معروف شخصیت نہیں سمجھتی ہیں اور نہ ہی لوگوں سے ایسا رویہ اختیار کرتی ہیں، جیسا معروف شخصیات رکھتی ہیں۔

Image Source: nypost.com

واضح رہے 9 اکتوبر سال 2012 کو سوات کے علاقے منگورہ میں طالبان کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم اس حملے کے نتیجے میں ملالہ یوسف زئی شیدید زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں علاج کے لئے برطانیہ منتقل کردیا۔ جس کے بعد اب تک وہ وہیں پر ہی مقیم ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے اس عرصے کے دوران بچوں کی تعلیم کے لئے دنیا کے لئے دنیا بھر میں آواز بلند کرتی رہیں۔ جس پر انہیں سال 2014 میں امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا، جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ بنی تھیں۔ یہی نہیں اس دوران حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سے ملالہ یوسف زئی کی خدمات کا اطراف کرتے ہوئے انہیں ان کی بہادری پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago