بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی اسلام قبول کر کے دائرے اسلام میں داخل ہوگئی جبکہ انہوں نے اپنا مسلم نام ماہرہ اختیا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے دو سال قبل اسلام قبول کیا مگر اس کو چھپائے رکھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلورو کی مشہور دینی درس گاہ دارالعلوم شاہ ولی اللہ کی جانب سے 2018 میں سنجنا گلرانی کو جاری کیا گیا قبول اسلام کا تصدیق نامہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکارہ سنجنا گلرانی کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

اس تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیر کسی جبر واکراہ کے برضا و رغبت اللہ کے ایک ہونے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو آخری نبی ہونے کو مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔ قبول اسلام کے اس تصدیق نامہ پر بھارتی اداکارہ کے دستخط کے علاوہ دو گواہان بانام امتیاز اور اسلم پاشا کے پتے، دستخط اور فون نمبر بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مدرسہ شاہ ولی اللہ کے مہتمم مولانا زین العابدین کے مطابق سنجنا گلرانی کی جانب سے تبدیل مذہب کے سلسلے میں کورٹ سے لائے گئے بیان حلفی کی بنیاد پر مدرسہ نے انہیں تصدیق نامہ جاری کیا ۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا انڈسٹری کی اداکارہ سنجنا گلرانی کی دین اسلام میں شمولیت کوئی جذباتی فیصلے نہیں بلکہ انہوں نے دس سال تک اسلامی تعلیمات کو دیکھنے اور سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بھی یہ بتایا گیا ہے کہ ارچنا منوہر گلرانی عرف سنجنا نے اپنے کورٹ بیان حلفی میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے مذہب اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں۔ پروپیگنڈہ سے ان میں اسلام کو جاننے کی تجسس پیدا ہوا، اس کے بعد انہوں نے اسلام کو جاننے کی کوشش کی۔ اسلام کے متعلق موجود مواد کا مطالعہ کیا، مذہب اسلام پر چلنے والوں سے تبادلہ خیال کیا۔ مذہب اسلام کے اصولوں سے وہ متاثر ہوئیں۔

دین اسلام کی تعلیمات کے بارے میں سنجنا گلرانی نے اپنے کورٹ بیان حلفی میں مزید کہا ہے کہ میرے خیال میں اسلام کے اصول سچے ہیں اور میں ان اصولوں پر یقین کرتی ہوں۔ میں مذہب اسلام سے محبت کرتی ہوں، جس پر چلنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔

بھارتی اداکارہ کے مطابق وہ ان تمام باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے، یکم اکتوبر 2018 کو اہلیت رکھنے والے افراد، خاندان کے افراد اور گواہوں کی موجودگی میں اسلام میں داخل ہوئی ہیں۔ ارچنا گلرانی نے یہ بات بھی کہی ہے کہ وہ کے کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی پسند سے اسلام میں داخل ہوئی ہیں اور مسلم نام ماہرہ اختیار کرتی ہیں۔

اس حوالے سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے مہتمم مولانا زین العابدین نے کہا ہے کہ قبول اسلام کیلئے جو بھی مدرسہ سے رجوع ہوتا ہے، کورٹ کا تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے، قانون کے مطابق تبدیل مذہب کی کارروائی انجام دی جاتی ہے، یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے تحت جاری ہے ۔

بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی کے قبول اسلام کے بارے میں جب مدرسہ شاہ ولی اللہ کے مہتمم سے یہ سوال پوچھا گیا کہ یہ ایک فلمی اداکارہ ہیں، کیا اس بات سے آپ واقف تھے؟ اس سوال پر مولانا زین العابدین نے کہا کہ سنجنا گلرانی کے پس منظر سے وہ واقف نہیں تھے، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سنجنا ہو یا کوئی اور خواہش مند جو بھی عدالت سے افیڈیوٹ پیش کرتا ہے، اس بنیاد پر اس شخص کو قبول اسلام کا تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے متعدد فلموں میں کام کرتے ہوئے شہرت حاصل کی ہے جو  کم ہی اداکارؤں کو ملی لیکن ان دونوں وہ منشیات کے معاملے میں گرفتار ہیں جس کا سی سی بی نے پردہ فاش کیا ہے۔ بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی، کنڑا کی ایک اور اداکارہ راگنی دیودی سمیت چند دیگر ملزمان بھی ان دنوں عدالتی تحویل میں ہیں۔ بنگلورو کی سینٹرل کرائم برانچ پولیس اس ہائی پروفائل کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس دوران سنجنا گلرانی کی 2018 میں اسلام قبول کرنے کی خبروں سے ریاست کی فلمی اور سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago