اجلاس میں پاکستان کا نیا سیاسی جھنڈا لگانے پر بھارت آگ بگولا

بھارتی انتظامیہ کی بزدلی سے آج دنیا میں کون واقف نہیں ہے لیکن اب حالات کچھ یوں ہیں کہ بات محض بوکھلاہٹ ہی تک محدود نہیں رہی ہے، کیونکہ بات اب اس سے بھی کہیں آگے نکل چکی ہے، جس کا منظر کل پوری دنیا نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ایک میٹنگ کے دوران دیکھنے میں آیا جہاں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ڈر کے مارے میدان چھوڑ کر ہی بھاگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا آن لائن قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر معید یوسف نے کی۔ اجلاس کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر معید یوسف کے پیچھے پاکستان نیا سیاسی جھنڈا لگا ہوا تھا، جس پر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے جھنڈے پر اعتراض اٹھایا گیا تاہم اس اعتراض کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبرز کی جانب سے رد کردیا گیا۔ یہ بھارت کے لئے نہایت ہی شرمندگی اور بے عزتی کے مقام سے کم نہ تھا۔

Image Source: Twitter

جوں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی جانب سے بھارتی اعتراض کو رد کیا گیا، وہیں اس کے بعد وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی ابھی تقریر جاری ہی تھی کہ تقریر کے دوران بھارت کی نمائندگی کرنے والے اجیت دوول کانفرنس چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گویا انہوں نے اتنی بے عزتی کا حل وہاں سے بھاگنے میں نکلا۔

اس موقع پر بھارتی اعتراض کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی سپورٹ کسی ملک کی جانب سے نہ ملی، حتکہ بھارت کے پرانے دوست اور ساتھی ملک روس کی جانب سے بھی کسی بھی قسم کی سپورٹ نہیں کی گئی۔ ان حالات کو دیکھ کر تاثر یہی ملا کہ کشمیر اور پاکستان کے معاملے پر بھارت کا کوئی بھی دنیا میں دوست نہیں ہے۔

اس حوالے سے پاکستان قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں پورے معاملے کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ “میں نے اجلاس میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں سے خطے کے امن اور استحکام کو لاحق خطرات کو اُجاگر کیا۔

جبکہ بھارتی مشیر اجیت دوول کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ” میرے بھارتی ہم منصب نے پاکستان اور روس کی تقریر سننے سے پہلے ہی واک آؤٹ کا فیصلہ کیا۔ جس نے پوری کانفرنس میں ایک خراب ذائقہ چھوڑا جبکہ اس فورم کا مقصد تعاون ہے۔

واضح رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے رواں برس پاکستان کے نئے سیاسی جھنڈے کی منظوری دی گئی جوکہ پاکستانی امنگوں کا ترجمانی کرتا ہے۔ اس نئے نقشے کے مطابق پورا کشمیر کا علاقہ پاکستان کا ہی حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی مزمت کرتے ہوئے اسے رد کردیا تھا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر بھی بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول اور بھارتی حکومت کو بھی مختلف انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگوں کا یہی خیال ہے کہ اب عالمی دنیا کو نظر آگیا کہ بھارت کا اصل چہرہ کیا ہے۔

یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سربراہی اس بار روس کی جانب سے کی گئی تھی۔ تمام ممالک کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago