بازوؤں کی صلاحیتوں سے محروم پاکستانی اسنوکر کھلاڑی

کہتے ہیں انسان کمزور اس وقت تک ہے جب تک وہ کوشش نہیں کرتا اور اس بات کو حقیقت ثابت کرکے دیکھایا ہے کہ انسان کے بس حوصلے بلند ہونے، وہ پھر ناممکن کو بھی ممکن کرسکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں کی نعمت سے محروم محمد اکرم کی زندگی میں، جس نے اپنے شوق کو حقیقت کا روپ دے کر سب کو حیران کردیا۔

محمد اکرم جس کا بنیادی طور پنجاب کے ایک چھوٹے سے علاقے سمندری سے تعلق ہے، وہیں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑا تاہم اس دوران محمد اکرم نے اسنوکر کے کھیل کو دیکھا، گویا یہ کھیل اس کے دل و دماغ میں بس گیا اور اسے پھر اسنوکر کھلنے کا بے انتہاء شوق پیدا ہوگیا۔ جیسا کہ ہم سب کے علم میں پے کہ اسنوکر ایک انتہائی مہارت کا کھیل ہے جس میں ہاتھوں کا بے انتہاء استعمال ہے لیکن محمد اکرم کے حوصلے انتہائی بلند تھے اور اس نے چھپ کر اپنی تھوڑی کی مدد سے اسنوکر کھیلنے کی پریکٹس کرنا شروع کردی۔

Image Source: AFP

اس دوران 32 سالہ محمد اکرم نے کافی کڑی محنت کی، یہ محنت اس کی کئی برسوں تک جاری ہے، جس کے بعد اس نے کھیل میں زبردست قسم کی مہارت حاصل کرلی تھی ، لہذا پھر محمد اکرم نے اپنے علاقے سمندری میں موجود ایک کلب میں اسنوکر کھلنے والے کھلاڑیوں چیلنج دینا شروع کردئیے۔ ابتداء میں کم ہی لوگوں کا اندازہ تھا کہ محمد اکرم اس کھیل میں پروفیشنل کھلاڑی جتنی مہارت حاصل کرچکا ہے۔

اگر محمد اکرم کی نجی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا تعلق سمندری کے ایک غریب گھرانے سے ہے، اس کے آٹھ بہن بھائی ہیں۔ غربت کے باعث وہ اور اس کے دیگر بہن بھائی تعلیم کی نعمت سے بھی محروم رہے ہیں۔ جبکہ اگر محمد اکرم نے اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بچپن اس کی معذوری کے باعث الگ تھلگ گزرا ہے۔ بعدازاں تھوڑے بڑے ہوکر اس نے علاقے میں واقع اسنوکر کلب جانا شروع جہاں اس نے کھیل کو دیکھا اور پھر اس کھیل کی چھپ کر کئی سال تک پریکٹس کی۔ محمد اکرم کے مطابق ابتداء میں وہ خود سے بال کو ہولز میں ڈالا کرتا اکیلا کھیلتے ہوئے، جب پھر کھیل بہتر ہوا تو پھر دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلنا شروع کردیا۔ البتہ اب وہ علاقے بہترین کھلاڑیوں کو چیلنج دے کر کھیلتا ہے۔

والدین کی جانب سے ابتداء میں چوٹ لگ جانے کے ڈر کے باعث کافی عرصے تک محمد اکرم کو اسنوکر کھیلنے سے روکے رکھا گیا البتہ گزشتہ برس اسے گھر والوں کی جانب سے دوبارہ اجازت ملنے پر اس نے اپنے کھیل کو دوبارہ سے شروع کردیا ہے۔ محمد اکرم نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ کلب میں کھلنے کیلئے اس کو فیس کی ادائیگی کی بھی اب ضرورت نہیں پڑھتی ہے بلکہ دیگر کھلاڑی اس کے حصے کی فیس ادا کردیتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: لانگ جمپ لگانے والے محمد آصف بقیہ تربیت پاکستان آرمی سے لیں گے

اسنوکر کھلاڑی محمد اکرم نے اس دوران دنیا بھر کے اسپیشل اسنوکر کھلاڑیوں کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر کوئی ہے جو اس انداز میں کھیل کر اسے اسنوکر کا کھیل ہارا دے تو وہ سامنے آئے۔

Image Source: AFP

واضح رہے محمد اکرم کی منفرد انداز میں کھیلنے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، لوگوں کی جانب سے محمد اکرم کی صلاحیتوں کو خوب سہارایا جارہا ہے، محمد اکرم اس وقت ملک میں ایک سیلبریٹی جتنی اہمیت رکھنے لگے ہیں۔ جبکہ اس میں سوشل میڈیا کا کافی کلیدی کردار ہے البتہ محمد اکرم کو سوشل میڈیا کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں کہ یہ آخر کیا ہے۔

جبکہ اسنوکر کلب کے مالک محمد ندیم نے محمد اکرم کو ایک سچا اور محنتی کھلاڑی قرار دیا ہے یہی وجہ ہے کہ محمد اکرم سے کسی بھی قسم کے پیسے نہیں لیتے ہیں۔ اس دوران محمد ندیم نے کرکٹ اور فٹ بال کے حوالے سے بتایا کہ اس کھیل میں آپ کو خصوصی صلاحیتوں والے کھلاڑی ملیں گے البتہ اسنوکر میں یہ اپنے طرز کے واحد کھلاڑی ہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago