موسمِ برسات میں کونسے پودے گھر میں رکھیں؟

پھول پودے کسے اچھے نہیں لگتے، ہر شخص چاہتا ہے کہ جب وہ گھر میں داخلے ہو تو ہریالی اس کا استقبال کرے، جسے دیکھ کر آنکھوں کو تھکاوٹ اور روح کو تازگی میسر آئے۔ اب تو سائنس نے بھی اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ باغبانی ایک دھیمی، طبعی اور صبر آزما سرگرمی ہے جو ایک تیز رفتار زندگی میں پرسکون لمحات کی فراہمی آسان بناتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ وہ عمل ہے جس کے فوائد فوری طور پر سامنے آتے ہیں اور پہلی مرتبہ اس عمل کے مثبت اثرات محسوس ہونے لگتے ہیں۔ جو گھر چھوٹے ہوتے ہیں یا جن میں باغبانی کے لئے جگہ نہیں ہوتی وہاں لوگ گملوں میں پودے لگا کر اپنا یہ شوق پورا کرتے ہیں اور دل وجان سے اپنے پودوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ ان پودوں کے حوالے سے جانتے ہیں جن کو گھر میں رکھنے سے بارش کے موسم میں فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے۔

میری گولڈ

Image Source: Unsplash

میری گولڈ کے پیلے اور نارنجی رنگ کے پھولوں سے آپ کے گھر میں یوں تو ہر وقت ہی خوشبو مہکی رہتی ہے ساتھ ہی اس موسم میں یہ پودا اپنے اندر زیادہ پانی جذب کرلیتا ہے اور چونٹیوں کو مارنے میں بھی مفید ہوتا ہے۔

رگوں کا پودا

Image Source: Unsplash

رگوں کا پودا آپ کو بآسانی نرسری پر مل جاتا ہے اس کو گھر میں رکھنے سے بارش کے بعد آنے والے پتنگوں سے کسی حد تک جان چھٹ جاتی ہے کیونکہ ان پودوں کی رگوں میں کڑوا مادہ ہوتا ہے جوکہ پتنگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے یوں پتنگے ان پودوں پر تو آئیں گے لیکن گھر میں کسی اور چیز پر نہیں آتے۔

ہارٹ لیف پلانٹ

Image Source: File

ہارٹ لیف پودا کیلشیم اوگزالیٹ رکھتا ہے جو بارش کے موسم میں اپنے اثرات زائل کردیتا ہے یوں یہ آپ کو موسمیاتی اثرات سے بچاتا ہے۔

کروکوسمیا

Image Source: File

کروکوسمیا کا پودا بڑا خوبصورت ہوتا ہے اس کو دیکھ کر جہاں دماغی سکون ملتا ہے وہیں یہ بارش کی وجہ سے ہونے والے موسمی بخار اور نزلے سے بھی بچاتا ہے۔

مزید برآں، جرنل آف سائیکولوجیکل اینتھروپولوجی میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق، آفس اور گھر میں موجود پودے آپ کو قدرت سے قریب تر رکھنے کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون ماحول بھی فراہم کرتے ہیں۔ بلکہ کسی بیماری، سرجری یا چوٹ لگنے کی صورت پودوں اور  پھولوں کے نزدیک ہونا بھی جلد صحتیابی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجوہات ہیں جس کی بناء پر کہا جاتا ہے کہ ہر گھر کا کچھ حصہ نہ صرف باغبانی کے لیے مختص کیا جائے بلکہ اس حصے میں باقاعدگی سے وقت گزارنا بھی انسانی صحت کے لیےلازم و ملزوم ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago