پھول پودے کسے اچھے نہیں لگتے، ہر شخص چاہتا ہے کہ جب وہ گھر میں داخلے ہو تو ہریالی اس کا استقبال کرے، جسے دیکھ کر آنکھوں کو تھکاوٹ اور روح کو تازگی میسر آئے۔ اب تو سائنس نے بھی اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ باغبانی ایک دھیمی، طبعی اور صبر آزما سرگرمی ہے جو ایک تیز رفتار زندگی میں پرسکون لمحات کی فراہمی آسان بناتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ وہ عمل ہے جس کے فوائد فوری طور پر سامنے آتے ہیں اور پہلی مرتبہ اس عمل کے مثبت اثرات محسوس ہونے لگتے ہیں۔ جو گھر چھوٹے ہوتے ہیں یا جن میں باغبانی کے لئے جگہ نہیں ہوتی وہاں لوگ گملوں میں پودے لگا کر اپنا یہ شوق پورا کرتے ہیں اور دل وجان سے اپنے پودوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ ان پودوں کے حوالے سے جانتے ہیں جن کو گھر میں رکھنے سے بارش کے موسم میں فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے۔
میری گولڈ
میری گولڈ کے پیلے اور نارنجی رنگ کے پھولوں سے آپ کے گھر میں یوں تو ہر وقت ہی خوشبو مہکی رہتی ہے ساتھ ہی اس موسم میں یہ پودا اپنے اندر زیادہ پانی جذب کرلیتا ہے اور چونٹیوں کو مارنے میں بھی مفید ہوتا ہے۔
رگوں کا پودا
رگوں کا پودا آپ کو بآسانی نرسری پر مل جاتا ہے اس کو گھر میں رکھنے سے بارش کے بعد آنے والے پتنگوں سے کسی حد تک جان چھٹ جاتی ہے کیونکہ ان پودوں کی رگوں میں کڑوا مادہ ہوتا ہے جوکہ پتنگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے یوں پتنگے ان پودوں پر تو آئیں گے لیکن گھر میں کسی اور چیز پر نہیں آتے۔
ہارٹ لیف پلانٹ
ہارٹ لیف پودا کیلشیم اوگزالیٹ رکھتا ہے جو بارش کے موسم میں اپنے اثرات زائل کردیتا ہے یوں یہ آپ کو موسمیاتی اثرات سے بچاتا ہے۔
کروکوسمیا
کروکوسمیا کا پودا بڑا خوبصورت ہوتا ہے اس کو دیکھ کر جہاں دماغی سکون ملتا ہے وہیں یہ بارش کی وجہ سے ہونے والے موسمی بخار اور نزلے سے بھی بچاتا ہے۔
مزید برآں، جرنل آف سائیکولوجیکل اینتھروپولوجی میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق، آفس اور گھر میں موجود پودے آپ کو قدرت سے قریب تر رکھنے کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون ماحول بھی فراہم کرتے ہیں۔ بلکہ کسی بیماری، سرجری یا چوٹ لگنے کی صورت پودوں اور پھولوں کے نزدیک ہونا بھی جلد صحتیابی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجوہات ہیں جس کی بناء پر کہا جاتا ہے کہ ہر گھر کا کچھ حصہ نہ صرف باغبانی کے لیے مختص کیا جائے بلکہ اس حصے میں باقاعدگی سے وقت گزارنا بھی انسانی صحت کے لیےلازم و ملزوم ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…