دیکھا گیا ہے کہ معاشرے میں خودکشی کی وجوہات شدید ذہنی دباؤ ، اعتماد کی کمی یا سماجی رویے ہوتے ہیں جن سے پریشان ہوکر لوگ زندگی پر موت کو فوقیت دیتے ہیں اور خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھا کر ہمیشہ ابدی نیند سو جاتے ہیں، لیکن پڑوسی ملک بھارت میں خودکشی کا عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے بینک ملازمت حاصل کرنے کے بعد خودکشی کرکے خدا سے کیا ہوا اپنا وعدہ نبھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے نیگر کویل علاقے میں یہ واقع رونما ہوا ،جس میں 32 سالہ نوجوان نوین نے ملازمت ملنے کے بعد خدا کے ساتھ رہنے کا عزم کیا اور اپنی جان خدا کو پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان نوین نے معروف بھارتی بینک، بینک آف انڈیا کی ممبئی برانچ میں ملازمت ملنے پر خودکشی کرکے خدا کے ساتھ کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کردیا۔ اس بھارتی نوجوان نے خدا سے وعدہ کیا تھا کہ بینک میں نوکری ملنے کے بعد وہ اپنا آپ خدا کو سونپ دیگا، ایسا نوین نے اپنے چھوڑے گئے نوٹ میں لکھا جو خودکشی کے بعد پولیس کو جائے وقوع سے ملا۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف انڈیا میں کامیابی سے نوکری حاصل کرنے کے تقریبا 15 دن بعد یہ نوجوان بھارتی شہر ترواننت پورم گئے جہاں وہ ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے اور تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔جس کے بعد مقامی ریلوے پولیس موقعے پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں ،پولیس کو لاش کے پاس سے ایک خودکش نوٹ ملا جس میں یہ لکھا تھا کہ وہ خدا سے کیا ہوا وعدہ پورا کررہا ہے کہ اگر اس کو نوکری ملی تو وہ خدا کے ساتھ ہوگا۔
بھارتی پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے کہ 32 سالہ نوجوان نوین کے یہ انتہائی اقدام اٹھانے کی وجہ صرف خدا سے کیا ہوا عزم ہے یا اس کی کوئی اور وجوہات بھی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…