جہاں پچھلے کچھ عرصے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں حکومت کی اس معاملے میں پریشانی بھی واضح ہے کیونکہ لوگوں نے اب احتیاط میں غفلت برتنا شروع کردی ہیں۔ اس ہی حوالے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کو علاج کی غرض سے حکومت بنگلادیش کی جانب سے مدد فراہم کی گئی ہے۔ جس میں بنگلادیشی ایک دوائی بنانے والی کمپنی کی جانب ریمڈیسیوائر تیار کی گئی ہے۔ جو کورونا وائرس کے علاج میں کافی مفید ثابت ہے۔
ساتھ ہی امریکی دی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس ریمڈیسیوائر کی کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال کی اجازت جاری کرچکی ہے جبکہ دوسری جانب جاپان، تائی وان اور دیگر یورپی یوپی ممالک بھی کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لئے اس داوئی کا استعمال کررہے ہیں۔
اتوار کے روز بنگلادیشی دوا ساز کمپنی بیسمکو کی جانب ایک اسپیشل کارگو طیارے کے ذریعے 48 بیمسیوائر انجیکشن انسانی حقوق کی بنیاد پر پاکستان بھیجی گئیں ہیں۔ دی ڈیلی اسٹار کےع مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دوائی بنگلادیش میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر تین انتہائی متاثرہ مریضوں کے لئے بھیجی گئی ہے ساتھ ہی حکومت پاکستان کی جانب سے اس بیمسیوائر کو درآمد کے لئے اسپیشل پرمٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے ریمڈیسیوائر نے امریکہ کافی متاثر کن نتائج دے چکی ہے۔ ابتداء میں یہ گیلیڈ نامی کمپنی میں عیبولا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے تیار کی گئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ریسرچرز نے اس کے اچھے نتائج کا تائید کی تھی اور کہا کہ یہ اب صورتحال اچھی اور بہتر ہوتی جائے گی۔
جبکہ اگر پاکستان کی حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان کے اسپیشل اسٹینٹ ٹو ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیروز سنز لیبارٹریز لیمیٹیڈ ایف ڈی اے کی منظور شدہ ڈرگ کو تیار کرنے کے مراحل میں ہے۔ جبکہ اس کو امریکی کمپنی گیلیڈ کی جانب لائیسنس بھی مل چکا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس دوائی کے حوالے سے مزید بتایا کہ گیلیڈ کی جانب سے تیار کردہ دوائی کورونا وائرس کے مریضوں پر کافی مثبت آئے ہیں جبکہ اس دوائی کے استعمال کرنے والوں میں وائرس کی شدت 30 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت دنیا میں یہ ریمڈیسیوائر صرف 5 کمپنیوں میں تیار ہورہی ہے جن میں ایک کمپنی پاکستانی بھی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے ۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…