بلوچستان میں 85 سالہ ضعیف العمر شخص نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

کہتے ہیں کہ اگر انسان ایک بار ٹھان لے تو زندگی میں کوئی بھی کامیابی دور نہیں رہ سکتی اور کوئی بھی مشکل راستہ نہیں روک سکتی، بس لگن سچی ہونی چاہیے۔ اس بات کو بلوچستان کے ہیبت اللہ حلیمی نے سچ ثابت کر دیکھایا ہے اور انہوں نے 85 سال کی عمر میں سیاسیات میں پی ایچ ڈی کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کرگئی جب یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب سے معمر پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری وصول کرنے کے لئےاسٹیج پر آئے۔

Image Source: Facebook

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور اُن کو ڈگری عطا کی۔ پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے لئے حوصلہ افزاء اور قابل فخر ہے۔

مزید پڑھیں: محمد بوٹا نے 42 برس بعد ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا

بیشک تعلیم کا حصول ہر فرد کا حق ہے۔ آپ چھوٹی عمر سے بڑھاپے تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ کی عزیزہ خان نے بھی روایتی قبائلی گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں قدم رکھا اور تمام تر رکاوٹوں کو پس پشت ڈال کر اپنی محنت سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ بیٹی ،بیوی اور ماں کے منصب پر فائز ہونے کی وجہ سے عزیزہ کے لئے پی ایچ ڈی کی ڈگری تک پہچنا آسان نہ تھا لیکن اپنی لگن سے وہ اپنا مقصد پانے میں کامیاب ہوئیں۔

علاوہ ازیں ، ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ضعیف العمر شخص نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کی خبر خوب وائرل ہوئی تھی۔ ضعیف العمر شخص کی پوتی نیز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دادا کے کانووکیشن کی تصاویر شئیر کیں جس میں ان کے دادا نے سر پر کیپ اور گاؤن پہنا ہوا تھا جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ’میرے دادا نے 87 سال کی عمر میں ’انگلش لینگویج ٹیچنگ‘ کی ڈگری حاصل کی ہے ‘انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے کانووکیشن میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے مگر سب کے اسرار کرنے پر انہوں نے کانووکیشن میں شرکت کی۔ ان کی پوتی کا کہنا تھا کہ میرے دادا کو ڈگری کی کوئی پروا نہیں تھی، انہیں صرف پڑھائی سے محبت اور لگن تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر نیز کے ٹوئٹ کو 24 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ، صارفین نے ان کے دادا کی تعریف کی اور ان سے بے حد متاثر بھی ہوئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

19 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago