بچوں نے اپنے 70 سالہ والد کی دوبارہ شادی کر وادی

کہتے ہیں نوجوانی میں ایک دوسرے کے رفیق سفر بننے والے میاں بیوی بڑھاپے کی عمر تک پہنچنے میں ایک دوسرے کا بہترین سہارے بن جاتے ہیں لیکن اگر دونوں میں سے کوئی ایک پہلے فوت ہوجائے تو دوسرے کی زندگی اکیلاپن کا شکار ہوجاتی ہے۔ اسی حقیقت کو سمجھتے ہوئے اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے اپنے 70 سالہ دادا جی کی شادی کروا دی۔

Image Source: Screengrab

اے آر وائی کی نیوز کے مطابق پروفیسر گلزار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو وہ اکیلے پن کی وجہ سے تنہا اور بجھی بجھی زندگی گزارنے لگے اس لئے ان کے بچوں نے ان کی تنہائی کو دیکھتے ہوئے والد کا گھر ایک بار پھر بسانے کا انوکھا فیصلہ کیا۔ شادی کے لیے جب گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا اور رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار کی نزہت یاسین سے ملاقات ہوئی اور پہلی ہی ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی باہمی رضامندی کے بعد جب دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کے دن طے پائے تو انہوں نے اس خوشی کو دھوم دھڑکے سے منانے کی خواہش کا فیصلہ کیا اور ایک یا دو دن نہیں شادی کی تقریبات ہفتوں چلتی رہیں۔

Image Source: Screengrab

پھر شادی کے دن پروفیسر گلزار بیٹے، بیٹیوں ،پوتے پوتیوں اور نواسیوں کے جھڑمٹ میں دلہن بیاہ لائے۔ اس موقع پر پروفیسر گلزار نے کہا کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کے بچے یہ مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نزہت کو میری زندگی میں آنا تھا اس لئے ہماری شادی ہوگئی۔ جبکہ دلہن نزہت شاسمین نے کہا کہ سب دعا کریں کہ اللہ ہم دونوں کے حق میں اچھا کرے۔ نزہت یاسمین نے بتایا کہ میرے لیے یہ رشتہ میری بہو نے پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیرپور میں وکیل جوڑے کی شادی دلہن کی جانب سے انوکھے حق مہر کی شرط

کچھ عرصہ قبل ، پنجاب کے ایک نواحی علاقے میں ایک 95 سالہ بوڑھے غلام فرید اور 90 سالہ حیاتہ بی بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ غلام فرید اور حیاتہ بی بی 75 برس ایک دوسرے کی محبت کے اسیر رہے۔ نوجوانی میں غلام فرید نے حیاتہ بی بی کو بیاہ لانے کے عزم کے لیے ان کے والدین کو شادی کا پیغام بھیجا مگر دونوں خاندانوں کی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے فرید اور حیاتہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ تاہم دونوں کے دلوں میں محبت کے جذبات ان کے ایک دوسرے سے دور ہونے اور دونوں کی ایک دوسرے سے شادیوں نے ہونے کے باوجود بھی ختم نہ ہوسکے۔ لہٰذا دونوں نے اپنے شریک حیات کی فوتگی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا اور بقیہ زندگی ایک دوسرے کی خدمت میں وقف کرنے کا اعلان کیا۔ اس جوڑے کے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں بھی جوان ہیں۔

یاد رہے پنجاب کے شہر قصور کے علاقے چونیاں سے بھی کچھ ایسی ہی خبر سامنے آئی تھی، جس میں عطر خان نامی شخص نے 86 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت 65 سالہ نذیراں بی بی سے محبت کی انوکھی داستان رقم کردی اور نکاح کرکے زندگی بھر ان کا ساتھ نبھانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ بچپن، جوانی اور بڑھاپے۔ ایک طویل انتظار کے بعد دونوں بزرگوں کی محبت جیت گئی اور بالآخر دونوں ایک ہوگئے۔ شادی کے موقع پرنوبیاہتا بزرگ جوڑے کی خوشی قابل دید تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago