کپتان بنتے ہی بابر اعظم کے ستارے گردش میں آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے بازوں میں شمار ہونے والے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی بابر اعظم پر ایک لڑکی نے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

لاہور میں رہائش پذیر لڑکی حامیزہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں لاہور کی رہائشی حامیزہ نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والے مالی اور جنسی زیادتی کو سامنے لانے کے لیے آئی ہوں۔ اس لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آنے سے پہلے سے بابر اعظم سے میرا تعلق ہے، بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا اسکول فیلو تھا۔ 2010 میں اس نے مجھے گھر آ کر پرپوز کیا، جسے میں نے قبول کیا، جب کہ بابر اور میری فیملی نے اس رشتے پر انکار کر دیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ۔لیکن فیملیز کے انکار پر 2011 میں بابر مجھے میرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے لے گیا اور کرائے کے گھروں میں رکھتا رہا۔ اس دوران ہم گلبرگ اور پنجاب سوسائٹی میں کرائے کے مکانوں میں رہے۔

Image Source: YouTube

متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر اعظم سے شادی پر اصرار کیا تو بابر اعظم نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کرلیں گے۔ حامیزہ نامی اس لڑکی نہ یہ بھی کہا کہ وہ 2015 میں حاملہ ہوگئی تھی اور جب بابر اعظم کو پتہ چلا تو اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں اس نے اپنے دو دوستوں اور بھائی کی مدد سے اسے اسقاط حمل پر مجبور کردیا۔

متاثرہ لڑکی نہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں نے بابر اعظم کے کیرئیر کو بنانے میں لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں۔ میں نے نوکری کی، بابر کو کرکٹر بنانے میں میرا کردار ہے، میرے سیلون سے جتنی انکم ہوتی تھی وہ میں بابر کو دیتی رہی۔ میں نے بابر اعظم کو آئی فون 4 سے آئی فون 8 پلس تک خریدا کردیا۔ لیکن پھر قومی ٹیم میں نام آتے ہی اس کا رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا ،حالات ایسے تھے کے میں گھر نہیں جاسکتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق بابر اعظم نے اسے 10 سال تک اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا اور اسٹار بننے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے متاثرہ لڑکی نہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شکایت درج کرانے کے لئے فون کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بابر کا ذاتی معاملہ ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک ماہ تک پی سی بی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

متاثرہ لڑکی حامیزہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ثبوت کے طور پر تمام دستاویزات اور ویڈیوز موجود ہیں جو وہ اپنی حمایت میں پیش کرسکتی ہیں۔ حامیزہ کے مطابق مالی اور جنسی استحصال پر وہ بابر اعظم کو سزا دلانا چاہتی ہے کیونکہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔ مزید اس بارے میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے بلکہ انہیں مشروط مفاہمت کیلئے ڈاکومنٹ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کے خلاف حامیزہ کی درخواست سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی سماعت 4 دسمبر کو ہوگی جب کہ جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت پانچ دسمبر کو ہوگی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago