قومی کپتان بابر اعظم نے ایک اور آئی سی سی کا اعزاز اپنے نام کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ جو بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس نئی ٹیسٹ درجہ میں جہاں قومی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن پر واپس آئے وہیں وہ اس وقت ناصرف واحد پاکستانی بلے باز ہیں بلکہ دنیا کے واحد کے بلے باز ہیں جو آئی سی سی کی اس وقت تینوں فہرستوں میں یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ون ڈے فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں وہیں حالیہ جاری آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ کے مطابق وہ اب ٹاپ پانچ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ البتہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمیتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ موقع بحثیت قوم ہمارے لئے ناصرف فخر کا مقام ہے بلکہ اس بات کا بھی حوصلہ دیتا ہے کہ ہماری کرکٹ بہتر سے بہترین کی طرف جارہی، جس کا اعتراف یہ عالمی رینکنگ ہے۔ اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں کی جانب سے قومی کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کو خوب سہرایا جارہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب قومی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی بھی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آئی وہ اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 21 ویں جبکہ سینئر مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق 22 وے نمبر براجمان ہیں۔

مزید جانئے: بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے لیکن ویرات سے ابھی موازنہ نہیں

اگر آئی سی سی کی جاری کردہ بولنگ فہرست پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم کی یہاں پر بھی محمد عباس کی صورت میں بھی پزیرائی دیکھنے کو ملتی ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے تحت محمد عباس اب آئی سی سی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ یہاں پر بھی پہلی پوزیشن آسٹریلوی فاسٹ باولر پیٹ کمینگز کی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago