ایان علی نے جلد شوبز انڈسٹری واپسی کا اعلان کردیا

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی سابقہ سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کردی۔ جلد سات نئے گانے ریلیز گانے ریلیز کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے جہاں ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا وہیں اپنے فینز کو یہ بھی خوش خبری سنا ڈالی کہ آئندہ ایک سے دو ہفتے میں ان کے تقریباً سات نئے گانے ریلیز ہونے والے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں جاری کی گئی تصویر میں ایان علی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی دو قیمتی گاڑیوں کے درمیان کھڑی ہیں، جس کا حوالہ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بھی کیا کہ “یہ سیر کرنے اور میرے آنے والے سات گانے میری پسندیدہ پرانی لیمبرگنی میں بیٹھ کر دوبارہ سے انہیں سننے کا وقت ہے”۔ جبکہ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ یہ یقینی بنانا چاہتیں ہیں کہ وہ سنے میں گانے بہت اچھے لگیں۔

ٹوئیٹر پیغام میں ماڈل ایان علی نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے ان گانوں پر محنت کر رہیں ہیں۔ ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ تمام گانے سننے والوں کو ضرور لطف اندوز کریں گے۔

Image Source: Google

واضح رہے پاکستان کی سابقہ سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ 14 مارچ سال 2015 میں ایان علی کو کسٹم حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اسلام آباد کے بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایان علی کے پاس سے 506،800 ڈالر برآمد ہوئے تھے، جسے لیکر وہ اسلام آباد سے دبئی جارہی رہیں تھیں۔ جس کے بعد ایان علی کو گرفتار کرکے منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا گیا۔ تاہم کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کو کچھ عرصے بعد بیل مل گئی تھی جس کے بعد وہ سال 2017 میں ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئیں تھیں، اس وقت سے اب تک وہ دبئی میں ہی مقیم ہیں۔

دوسری جانب سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی کے فینز کے لئے بھی یہ ایک بڑی اور خوشی کی خبر ہے، کیونکہ ایان علی کی طرف کافی طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago