اداکارہ اریبہ حبیب پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر پر کیا رائے رکھتی ہیں؟

موجودہ دور میں فلموں میں آئٹم سانگ پر ڈانس کے رجحانات میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اب آئٹم نمبرز فلموں کا لاذمی جز بن کر سامنے آیا ہے۔ چاہے فلم اب کم بجٹ کی فلم ہو یا زیادہ بجٹ والی، یہ رجحان بھارت سے پاکستان تک کافی پھیل چکا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز کے حوالے سے ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ پر شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کے متعلق بات چيت کی اور اپنے موجودہ سفر کے متعلق اپنے تجربات کو شئیر کیا۔

Image Source: Instagram

میزبان نے اداکار سے اداکاری کے پیشے کو گھیرے ہوئے بدنما داغ کے بارے میں سوال کیا، جہاں ایک وسیع قیاس پایا جاتا ہے کہ صرف “ان پڑھ” لوگ ہی شوبز میں کیریئر کا انتخاب کرتے ہیں تو اس پر اداکارہ اریبہ حبیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بدنما داغ باقی نہیں رہا ہے۔

اداکارہ اریبہ حبیب کے مطابق”اسے ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سی مثالیں ہیں۔ عائزہ خان، ماہرہ خان، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاندان واضح طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ “جو نسل اب آگے آرہی ہے وہ بھی سمجھ سار ہے۔ یہ اب ایسا نہیں ہے کہ کوئی شعبہ اچھا یا برا ہے۔ ہم صرف وہ کام کر رہے ہیں جس سے ہم لطف اندوز ہوتے ہیں۔”

شوبز کی دنیا میں اپنے کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اریبہ حبیب نے وضاحت کی کہ اداکاری ایک ایسی چیز ہے جس میں وہ ہمیشہ مہارت رکھتی تھیں۔ “میں بچپن سے ہی ایک اداکار رہی ہیں،” البتہ انہوں نے بتایا کہ کس طرح جب ماڈلنگ کیریئر کا آغاز ہوا تو کیسے وہ اپنے شوق سے پیچھے ہٹ گئیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ اور لالی وڈ کی وجہ سے انہیں اداکاری میں ہمیشہ دلچسپی رہی تھی، لیکن میں پہلے ماڈل بنی اور پھر اداکاری کو بالکل بھول گئی۔ “لیکن آخرکار مجھے اداکاری کی آفرز ملیں۔ انہیں ایک اچھی ٹیم ملنے پر بہت خوشی ہے۔”

ساتھ ہی اریبہ حبیب نے زور دیا کہ “یہ یقینی بنانا بہت اہم ہے کہ جب آپ کے ڈیبیو کی بات آئے تو آپ کے پاس ایک اچھی ٹیم ہو، جو آپ کو پیش کیے جانے والے کردار سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔”

Image Source: Instagram

اس دوران جب میزبان نے اریبہ حبیب سے مقامی صنعت میں آئٹم نمبرز کے کام نہ کرنے کے بارے میں پہلے دیے گئے بیان کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کی۔

اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ ہماری فلموں میں آئٹم نمبر کیوں شامل کرتے ہیں،‘‘ “وہ اپنے طور پر بہت اچھے ہیں۔ ہمارے پاس ایسی بہت خوبصورت اداکارائیں ہیں۔

اریبہ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ “انہوں نے کہا کہ ہمیں آئٹم نمبر نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ ہمارے پاس ان کے دیکھنے والے نہیں ہیں اور ہم اپنی لڑکیوں کو آئٹم نمبرز میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس (ماہرہ خان کے) نوری جیسے خوبصورت گانے ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل جب پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون لیفٹنٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، تو اس میں مرکزی کردار کے لئے ماہرہ خان کو منتخب کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر جب یہ خبر سامنے آئی تو صارفین کا ماننا تھا کہ یہ کردار اداکارہ اریبہ حبیب کو ملنا چاہئے تھا کیونکہ وہ اصل شخصیت سے بہت سے مشابہت رکھتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

21 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago