فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آر جے اور اداکارہ انوش عباسی نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔
اداکارہ انوشے اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی۔
پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
درفشان نے پسند کی شادی کے نقصانات بتادیئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے، جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی ہے۔اگرچہ اس پوسٹ میں انوشے نے سولو تصاویر کے ساتھ فیملی فوٹوز شیئر کی تھیں جس میں انکے دولہے کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا تاہم چند ہی لمحوں بعد دلہنیا نے فینز کو ہمسفر کی منہ دکھائی بھی کرادی۔
انوشے نے نکاح کے بعد فوراً اپنی تصاویر تو صارفین کے ساتھ شیئر کی تھی لیکن انہوں نے اپنے دولہے کی تصاویر جاری نہیں کی تھی تاہم اب ان کے دولہے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہے۔
انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔
انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، یہ تصویر اداکارہ کے نکاح سے پہلے لی گئی تھی۔
جبکہ دوسری تصاویر میں انوشے کے شوہر شہاب رضا کو وائٹ شلوار قمیض اور براؤں چادر میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔
تاہم ان کے شوہر کے خاندانی پس منظر اور پیشے کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…