ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔

مغربی بنگال میں اینکر لوپامدرا سنہا بلیٹن (خبرنامہ) پڑھ رہی تھیں جب ان کی طبیعت خراب ہونا شروع گئیں جبکہ کیمرے چلتے رہے۔

اپنی فیس بک (آئی ڈی) پر اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ وہ نشریات سے پہلے ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھیں لیکن ٹیلی کاسٹ کے دوران خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کی بوتل ساتھ رکھ لی۔

Anchor Faints On Air ReportingAnchor Faints On Air Reporting

بھارت کے مختلف علاقے  میں ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں  جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں  نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی  اس روز ا سٹوڈیو  کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے  شدید گرمی تھی جس سے کچھ کمزوری سی محسوس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا

          اس نے فلور مینیجر سے پانی مانگا تھا۔ اس نے پانی دیا تاہم وہ بروقت پی نہ سکی اور تیسرے نیوز آئٹم کے دوران بلڈ پریشرکم ہونے سے بے ہوش ہوگئی۔

نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ” میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی”۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ ٹی وی سٹوڈیو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھا لیکن اس دن اے سی کام نہیں کر رہا تھا اور سٹوڈیو کی لائٹس آن ہونے سے یہ گرم ہو گیا۔

انڈیا کے وفاقی محکمہ موسمیات نے انڈیا کے ان حصوں میں شدید ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے جہاں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

1 month ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

1 month ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

3 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

3 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago