اداکارہ آمنہ الیاس کا رنگ گورا کرنے کے حوالے سے ایک منفرد پیغام

خدا نے اس دنیا میں ہر انسان کو منفرد صلاحیتوں کے ساتھ دنیا میں بھیجا ہے، انسان کا محض اس دنیا میں یہی کام ہے کہ ان صلاحیتوں کو تلاش کرے اور اس کا بہترین استعمال کرے تاکہ دنیا کو اس کا فائدہ دے ہو سکے۔ البتہ میں ہم دنیا میں دیکھتے ہیں تو دنیا ایک الگ سمت کی طرف چل نکلی ہے، آج انسان اپنے آپ کو مختلف بنیادوں پر تقسیم کرلیا ہے، کہیں امیر اور غریب کی تفریق تو کہیں نسل و ذات پات کی تفریق، انہی تقسیموں میں سب سے بری تقسیم انسانی رنگت کی بنیاد پر تقسیم ہے۔ یعنی اگر انسان گورا ہے تو وہ خوبصورت ہے، اگر سیاہ فارم ہے تو وہ گورا نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی نچلی سطح کے معاشرے کی عکاسی ہے۔

یہی چیز معاشرے میں سب سے زیادہ بد سے بدتر اس وقت پوتی ہے جب یہ پیمانہ محض خواتین کے لئے محدود کردیا جاتا ہے، مثلاً اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو رشتہ اچھا ملے گا، آپ کو نوکری اچھی ملے گی وغیرہ وغیرہ۔ اس سلسلے کے باعث پھر ہمارے جیسے معاشرے میں ایک سوچ معاشرے میں آئی جس نے انسان کو باور کروایا کہ وہ گورا بن سکتا ہے اور اس کے لئے فئیرنس کریموں کا ایک دھندا شروع ہوا۔ اس کام میں نامی گرامی شوبز کے افراد کو اشتہارات کا حصہ بنایا گیا، لہذا پھر عوام نے متاثر ہوکر اس کا استعمال شروع کیا اور آج یہ ایک بہت بڑی انڈسٹری کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ تاہم کئی ایسے شوبز ستارے بھی موجود ہیں جو ان اشتہارات کے سخت مخالف ہیں۔

ان ہی حوالوں سے ایک نام پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کا ہے۔ جنہوں نے ایک بار پھر سے گوری رنگ والی کریموں کی تشہیر کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے حوالے سے یہ بات کافی مشہور ہے کہ وہ فئیرنس کریمز کی تشہیر کرنے کے سخت مخالفت رہیں۔ اس ہی سلسلے میں آمنہ الیاس کی جانب سے اپنی سالگرہ والے دن ایک منفرد ویڈیو بنائی گئی، جس میں انہوں نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا چہرہ آٹے میں ڈال کر لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ رنگ گورا کرنے کے بجائے انسان خود کو پہنچانے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے ایک منفرد ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟ بعدازاں اداکارہ آمنہ الیاس اپنا منہ آٹے سے بھرے ہوئے تسلے میں ڈال دیتی ہیں۔ جس سے پورے چہرے پر آٹا لگ جاتا ہے پھر وہ کہتی ہیں کیا اب کریں گے، میرے فینز میرا اعتبار۔

اس حوالے سے مزید جانئے: رویشہ زاہد تھامس نے مسز پاکستان 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس پیغام کے آخر میں ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس لوگوں سے التجا کرتی ہیں کہ ” خدا کے لئے، پہچانو خود کو”. جبکہ اس ویڈیو کی تفصیلات میں اداکارہ آمنہ الیاس جہاں خود کو شادی کی مبارکباد دیتی ہیں وہیں طنزیہ انداز میں لکھتی ہیں کہ میرا گورے ہونے کا خواب پورا ہوگیا۔

یاد رہے چند روز قبل آمنہ الیاس کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے فئیرنس کریم کی تشہر کرنے والی اداکاراؤں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ انڈسٹری میں موجود میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسے کی خاطر فئیرنس کریمز کے اشتہارات میں کام کرتی ہیں، بطور عوامی شخصیات ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسروں کو اس کی خوبصورتی کا احساس دلائیں نہ کہ انھیں کم خوبصورت محسوس کروائیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago