معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے لودھراں کی رہائشی سیدہ دانیہ شاہ سے 10 فروری 2022 کو تیسری شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔ تاہم اب شادی کے محض چار ماہ گزرنے کے بعد ہی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخِ نکاح، نان نفقہ اور حق مہر کے لئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے ، جس میں حق مہر میں ایک عدد کوٹھی، گاڑی اور زیورات کی کل مالیت 11 کروڑ 51 لاکھ روپے شامل ہیں۔
اس موقع پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت حسین پر سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے اور کہا کہ عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں اور تشدد کرکے انہیں بھی نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو بھی کہتے ہیں۔ یہی نہیں وہ مدعیہ کو نامناسب ویڈیو بنانے پر بھی مجبور کرتے رہے ہیں، اور انکار کرنے پر پانچ پانچ روز تک ایک کمرے میں بند کیے رکھا ہے۔
اس سلسلے میں اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ جاری کی، جس میں انہوں نے ناصرف دانیہ شاہ کی طرف سے عائد کئے گئے، تمام تر الزامات کی تردید کی بلکہ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد وہ جواب ضرور داخل کرائیں گے۔
عامر لیاقت نے جوابی پوسٹ میں کہا کہ وہ نہ شراب پیتے ہیں اور نہ آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز شاید ملائکہ (معاذاللہ) آکر ڈال جاتے تھے۔ بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگواکر کھلاتا تھا۔ جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ان کی بیوی نے ان سے اپنی اصل عمر چھپائی اور جعلی شناختی کارڈ دکھایا۔ میں آج عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں 4 ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر اسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا۔ 15 برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ۔
اس حوالے سے عامر لیاقت نے بتایا کہ ان کی بیوی بہانے بہانے سے ان سے پیسے لیتی رہی ہیں۔ شادی کے چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا، وہ معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتا رہا، ایک لاکھ دانیہ کو جیب خرچ دیتا رہا۔ دانیہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے، 8 لاکھ سود اتارنے کی مد میں اور اپنے ذاتی اخراجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں۔ جب کہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اور سیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف 10 لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے 9 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی۔
عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ ان سے بہانے بہانے سے پیسے منگواتی رہیں کبھی بہن کے نومولود بچے کی حالت بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈ مٹ ہوگئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟ ساتھ ہی میں اپنا میڈیکل کراتا ہوں کہ کب شراب پی؟ اور یہ (دانیہ شاہ) اپنا ٹیسٹ کرائیں تاکہ ان کی عمر معلوم ہوسکے۔ ’’آج میں اس لڑکی کے لڑکی ہونے پر شرمندہ ہوں کہ شرم کے باعث بہت کچھ چھپانا پڑ رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں شادی کی تھی اور رواں برس دونوں کے درمیان خلع ہوگئی تاہم خلع ہونے کے فوری بعد عامر لیاقت نے خود سے 31 برس کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی تھی۔انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ شب میرا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ ان کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ پلیز ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی ایک تاریک راہ سے گزرا ہوں جو میرے لیے ایک براموڑ ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ کو طلاق دیدی تھی ،جبکہ ان کے پہلی بیوی سے دوبچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…