عامر لیاقت کی لڑکی سے مبینہ پرائیویٹ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی اور اس سے جڑی خبروں کا سلسلہ ابھی تھما ہی نہیں تھا کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ نے سب کو چونکا کہ رکھ دیا ہے کہ کیا موصوف نے چوتھی شادی کی کوششیں شروع کردی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔ بتایا کہ ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ جن کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے، وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔

Image Source: Instagram

اس ہی سلسلے میں حال ہی میں نوبیاہتا جوڑے نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی تھی، جس میں عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے انہیں چوتھی بار شادی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ “ان کا ماننا ہے کہ میرے پاس تم ہو، اب مجھے کچھ نہیں چاہیے، اب آپ کسی اور سے شادی بھی کر سکتے ہیں۔”

اس پر دانیہ شاہ کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ، ”میں نے انہیں یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ کسی اور سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔ میں نے انہیں چوتھی بار شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔‘‘ “یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں دوبارہ شادی کرنے سے روکوں۔ اگر وہ مجھ سے خوش ہے اور میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں تو وہ میرے ساتھ رہے گے۔ جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

Image Source: Instagram

چنانچہ اب بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی تیسری بیوی کی رضامندی کے بعد چوتھی شادی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور اس لیے وہ چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ کم از کم اس کا اندازہ ہم ایک نجی چیٹ سے لگا سکتے ہیں، جس میں مبینہ طور ہر عامر لیاقت کسی لڑکی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

مبینہ طور پر لیک ہونے والی چیٹ کے مطابق، ٹی وی میزبان نے ایک لڑکی کو جواب دیا اور اسے اپنی تصویر بھیجنے کو کہا کیونکہ وہ اسے پیغامات کے ذریعے نہیں پہچان سکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین ریکارڈنگ میں ان کی وائس نوٹس بھی موجود ہیں۔

جوں ہی عامر لیاقت کو مذکورہ لڑکی کی تصویر ملی تو انہوں نے لڑکی سے ناصرف یہ پوچھا کہ وہ کہاں رہتی ہے بلکہ یہ بھی پوچھا کہ کیا ان کی عمر کیا ہے اور کیا وہ سے ان کے گھر پر مل سکتی ہیں۔

اگرچے ابھی ریکارڈ اسکیرین کی حقیقت اور جھوٹے ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، البتہ عوام کو اب اس میں کوئی تعجب اور حیرانگی نہیں ہوگی اگر یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے، کیونکہ ماضی میں عامر لیاقت سے منسلک کئی متنازعہ باتیں سامنے آچکی ہے۔

خیال رہے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ البتہ عامر لیاقت نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ طوبیٰ انور ابھی بھی ان کی بیوی ہیں، انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے، وہ تو آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا، ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے بیٹا اور بیٹی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago