بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی. ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں نے 3 جولائی کو میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے علیحدگی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پراجیکٹس اور فاؤنڈیشن پر ویسے ہی کام کریں گے جیسے پہلے کرتے رہے ہیں۔
اس پیغام میں عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہوئے دعائیں دینے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے اس وقت میں ساتھ دینے پر اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے نیک تمناؤں کی اپیل کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ہماری طرح آپ بھی ہماری اس طلاق کو انجام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں: ترک خاتون اول اور عامر خان کی ملاقات پر بھارتی عوام سیخ پا
خیال رہے کہ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔شوبز اسٹار کی جانب سے طلاق کی تصدیق کیے جانے سے قبل ان کے درمیان کسی بھی طرح کے اختلافات یا اعتراضات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں بلکہ دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔
علاوہ ازیں ،سپر اسٹار عامر خان آنے والے سال میں لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گے جو ٹام ہینکس کی مشہور فلم فورسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو کرن راؤ تیار کررہی ہیں جو کہ دنگل، سیکریٹ سپر اسٹار سمیت عامر خان کی متعدد فلمیں ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔ کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتہ سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ایرا خان اور بیٹا جنید خان ہے جو کہ جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔ عامر خان کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد ہی ان کے تعلقات کرن راؤ سے استوار ہوئے ،جس کے بعد دونوں نے 2005 میں شادی کی۔
تاہم عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی ذہنی پریشانی کا تذکرہ کر چکی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ 14 سال کی عمر میں وہ اپنے ہی رشتے دار کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بنیں اور 4 سال تک ان کا ڈپریشن کا علاج ہوا کیونکہ اس بیماری کی وجہ سے وہ کبھی بھی سکون میں نہیں رہ پائیں۔ لہذا، اب ایرا خان اپنی فاؤنڈیشن کے تحت اس بیماری میں مبتلا افراد کی مدد اور ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…