جو ہوتا ہے، اچھے کیلئے ہوتا ہے، یہ مثال امریکی خاتون کیلئے حقیقت بن گئی

اکثر اوقات ہم غلطی کرنے کے بعد اپنا دل رکھنے کے لئے کہتے ہیں، جو ہوا اچھے کے لئے ہوا، شاید اس ہی میں کوئی بہتری ہو، لیکن حقیقت اندر اندر ہمیں توڑ رہی ہوتی ہے البتہ امریکی خاتون کے ساتھ پیش آنے والا ناخوشگوار حادثہ، حقیقت میں زندگی بدلنے کا لمحہ بن گیا اور وہ ایک کروڑ ڈالر کی مالکان بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک عجیب اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص کی ٹکر سے پاور بال جیک پاٹ پر قسمت آزمانے والی لاکویڈرا ایڈورڈز سے غلطی سے بٹن دب گیا، لیکن انہیں اس غلطی سے نقصان نہیں بلکہ سوچ سے بڑھ کر فائدہ ہوا اور وہ ایک کروڑ ڈالر کی مالکن بن گئیں۔

Image Source: Unsplash

ہوا کچھ یوں لاکویڈرا ایڈورڈز پاور بال جیک پاٹ پر اپنی قسمت آزمائی کررہی تھیں کہ سامنے سے آنے والا شخص انتہائی بدتمیزی کے ساتھ ان سے ٹکرا گیا، اس کے نتیجے میں خاتون سے مشین کا غلط بٹن دب گیا جبکہ ٹکرانے والا شخص بغیر معذرت اور شرمندہ ہوئے، وہاں سے باہر چلا گیا۔ لاکویڈرا ایڈورڈز شدید آگ بگولہ تھیں کیونکہ غلط بٹن دبنے سے انہوں نے 30 ڈالرز کا اسکریچ کارڈ خرید لیا تھا اور وہ اتنا مہنگا لاٹری ٹکٹ نہیں خریدنا چاہتی تھیں۔

Image Source: Unsplash

اس دوران لاکویڈرا ایڈورڈز شدید غصے کی حالت میں اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں اور خریدے گئے، اسکریچ کارڈ کا نمبر معلوم کرتی ہیں، اور محض کچھ ہی دیر میں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ حادثاتی طور پر خریدے جانے والا مہنگا ترین لاٹری ٹکٹ، ان کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن چکا ہے، کیونکہ لاٹری کا سب سے مہنگا ٹکٹ، جس کی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر ہے، وہ انہوں نے جیت لیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی غوطہ خور کو سمندر میں شکار مہنگا پڑ گیا، وہیل نے زندہ نگل لیا

لاکویڈرا ایڈورڈز اپنے انعام پر بہت خوش ہیں، وہ راستے بھر ٹکٹ کو بار بار دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہیں یہاں تک کہ ایک مرتبہ کار حادثے سے بج گئیں۔ گھر آکر بھی وہ بار بار اس ٹکٹ کے نمبر کیلیفورنیا ایپ پر ڈالتیں، اور انعام کی رقم دیکھ کر مسرور ہوتی رہیں۔ لہذا اب پانچ ماہ بعد انہیں ٹیکس کٹنے کے بعد انعامی رقم مل چکی ہے۔ اس رقم سے وہ ایک فلاحی تنظیم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، ساتھ ہی اپنے لیے ایک گھر بھی خریدنا چاہتی ہیں۔

اس لئے کہا جاتا ہے انسان کو ہمیشہ اپنے آپ پر اور اپنی قسمت بھروسہ رکھنا چاہیے، کب اور کیا ہوجائے انسان کو کچھ معلوم نہیں اور اس کی زندگی بدل جائے، اس کی ایک مثال پاکستانی نوجوان ارشد کی بھی ہے، جو اسلام آباد میں ایک چائے کے اسٹال پر کام کرتا تھا، وہاں ایک روز ایک خاتون فوٹوگرافر نے چائے بناتے ہوئے اس کی تصویر لی اور سوشل میڈیا “ہاٹ ٹی” کے کیپشن کے ساتھ شئیر کردی اور اس کے بعد ارشد کی گویا زندگی بدل گئی ہو، ماڈلنگ ایجنسیوں نے اس کی تلاش شروع کردی، آج وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ساتھ اسلام آباد میں اپنا چائے کا تھیم ہوٹل بھی چلا رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago