امریکی طلباء کی آن لائن کلاسز کے خلاف ہڑتال,پاکستانی طلباء تنہا نہیں

کورونا کی وجہ سے ملک میں تعلیمی نظام بے حد متاثر ہوا ہے۔ پہلے لاک ڈاؤن پھر آن لائن کلاسز اور اب امتحانات کا آغاز پر طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عالمی وباء کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے جامعات نے آن لائن کلاسز لیں اس دوران جامعات نے مختلف مضامین کا نصاب بھی مکمل نہیں کروایا لیکن اب ان اداروں کی انتظامیہ امتحانات کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں۔

اس پریشانی میں پاکستانی طالبعلم اکیلے نہیں امریکہ کی مشہور و معروف کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء بھی آن لائن کلاسز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ کے طلباء نے انتظامیہ سے آن لائن کلاسز کی وجہ سے موسم بہار کے سمسٹر میں فیس کی ادائیگی روکنے اور فیسوں میں رعایت کا مطالبہ کردیا ہے۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے طلباء کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لئے ان کی فیسیں زیادہ ہیں۔ اس ضمن میں کولمبیا یونیورسٹی کے علاوہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی، پرنسٹن یونیورسٹی اور ولیمز کالج سمیت متعدد اداروں بھی شامل ہیں اور اعداد وشمار کے مطابق اس وقت امریکی یونیورسٹیوں میں دس لاکھ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔

Image Source: Twitter

دیکھا جائے تو کولمبیا یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ کے طلباء پر سالانہ 80،000 سے زیادہ لاگت آتی ہے جو کسی بھی مالی امداد کے بغیر ہے جب کہ یونیورسٹی میں 31،000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس لئے زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے کہ ان سے وصول کی جانے والی فیس کی کل لاگت میں 10 فیصد کمی اور مالی امداد میں کم از کم 10 فیصد اضافےکیا جائے۔ اس سلسلے میں ینگ ڈیموکریٹک سوشلسٹ آف امریکہ (وائی ڈی ایس اے) کے کولمبیا بارنارڈ چیپٹر نے اکتوبر میں ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ ہڑتال موسم بہار کی مدت کے بل کے بعد باضابطہ طور پر شروع کی گئی۔

Image Source: Columbia.edu

تاہم طلباء کی جانب سے ان مطالبات پریونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انڈر گریجویٹس سے150 ڈالر لیٹ فیس عائد کرے گی اور انہیں موسم گرما یا موسم خزاں کی کلاسوں میں اندراج کرنے سے بھی روک سکتی ہے۔ مزید یہ کہ بیلنس ادا نہ کرنے کی صورت میں یونیورسٹی سینئرکو بھی ان کے ڈپلومہ پروگرام سےروک سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں ایچ ای سی نے نوٹس لیا تھا جب طلباء نے آن لائن کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس وقت بھی پورے پاکستان میں طلبہ مختلف وجوہات کی بناء پر اپنی جامعات کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago