گلوکار علی عظمت نے حالیہ دنوں میں میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق دئیے جانے والے بیان پر اپنی خاموشی توڑ دی اور وضاحت کی ہے کہ میری بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ورنہ مجھ سے بڑا میڈم نور جہاں کا کوئی پرستار نہیں۔ اس حوالے سے گلوکار علی عظمت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔
ویڈیو میں علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس میں میرا نور جہاں سے مقابلہ کیا جارہا ہے، جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ کرکے کی ہے ، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
گلوکار نے کہا کہ کسی نے پورے پروگرام میں سے ایک چھوٹا ساکلپ ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کروادیا جو بعد میں وائرل ہوگیا۔ گلوکار نے مزید کہا کہ احمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں، نہ صرف یہ بلکہ ان سے زیادہ میں میڈم نور جہاں سے پیار کرتا ہوں۔
علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں کے حوالے سے میں نے جو بات کی ہے وہ بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی، ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اسی حوالے سے میں نے اپنی رائے دی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میوزک ہمارے ہاں جتنا بھی آیا ہے وہ مغربی کلچر کا حصہ ہے، مگر پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نورجہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔
واضح رہے کہ علی عظمت کے بیان پر ملکہ ترنم کی بیٹیاں مینا حسن اور حنا درانی سخت نالاں ہوئیں اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ مینا حسن نے انسٹاگرام پر علی عظمت کی تنقید کے جواب میں ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گلوکار سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اوچھے طریقے اختیار نہ کریں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں گلوکار کے اس بیان کی وجہ میڈم نور جہاں کی بے انتہا مقبولیت اور علی عظمت کو پاکستانی میوزک انڈسٹری کا تقریباً ختم ہونے والا ستارہ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا
یاد رہے کہ علی عظمت نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماضی میں جب وہ نوجوان تھے تو میڈم نورجہاں کو ٹی وی پر ساڑھی کے ساتھ حد سے زیادہ میک اپ میں گاتا ہوا دیکھ کر وہ ’چڑ‘ جاتے تھے۔ علی عظمت نےکہا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں کے انداز کی وجہ سے ہی پاکستان میں مغربی موسیقی کے کلچر کے فروغ دلایا گیا تھا۔ تاہم مذکورہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد شوبز شخصیات نے ان کے اس بیان کی سخت مذمت کی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…