پاکستان کی مشہور ومعروف اور خوبصورت داکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں بال بال بچ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ڈرامے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ، ہدایتکار کی ہدایت ملتے ہی سین ریکارڈ کروانے کے لیے پہلے سے آگ لگی ہوئی شال اُٹھا کر دوسری جانب پھینکتی ہیں تاہم اسی دوران آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ عائزہ خان زمین پر پھیلے ہوئے شعلوں سے لاعلم پیچھے کی جانب ہٹتی ہیں تو ان کا پاؤں شعلوں پر پڑتا ہے۔
تاہم ویڈیو میں عقب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جو خاتون اداکارہ کا نام پکار کر انہیں بتاتی ہیں جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شوٹنگ نئے آن ئیر ہونے والے ڈرامے جان جہان کی ہے اس میں عائزہ خان کے مقابل حمزہ علی عباسی ہیں جو ویڈیو میں بھی نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو پوسٹ کے ساتھ عائزہ نے کیپشن میں حادثے میں محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، جب ڈائریکٹر ’ایکشن‘ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی جستجو ہم پر طاری ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین نہیں دیکھتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور ہم اس کا شکرادا بھی نہیں کرپاتے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ وہ ہر روز مجھ اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…