وزن میں غیر معمولی کمی سے، احمد علی بٹ نے سب کو حیران کردیا

شوبز انڈسٹری کی شخصیات ہمیشہ ہی خبروں میں اِن رہتی ہیں کبھی کسی ڈرامہ سیریل یا فلم میں اپنے کردار کی وجہ سے اور کبھی اپنے فیشن یا پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی وجہ سے۔ اس بار ایسا ہی کچھ پاکستان کے معروف میزبان اداکار احمد علی بٹ نے بھی کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ سے سبھی کو حیران ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

Image Source: Instagram

پاکستانی ہٹ فلم “جوانی پھر نہیں آنی”میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے شہرت پانے والے احمد علی بٹ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر انئی تصویریں شیئر کی گئی جنہیں دیکھ کر مداحوں کے منہ کھُلے کے کھُلے رہ گئے ہیں۔ دراصل احمد علی بٹ نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کرلی ہے اور وزن میں اس غیر معمولی کمی کی وجہ سے وہ چہرے سے لے کر جسامت تک میں بالکل تبدیل ہوگئے ہیں اور اپنے اس نئے لک میں وہ اپنی عمر سے کافی چھوٹے اور اچھے بھی لگ رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

گزشتہ دنوں احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ “کیٹو ڈائیٹ” کررہے ہیں۔ پھر ان کی طرف سے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی گئی جو ان کی آنے والی فلم “پھٹے دیندے چک پنجابی” کے سیٹ کی ہے۔ احمد علی بٹ کی یہ فلم برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم احمد علی بٹ کی پہلی غیر ملکی فلم ہے۔ کامیڈین اداکار کی وائرل ہونے والی تصویروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے اپنے اس اہم پروجیکٹ کے لئے ہی انہوں نے کیٹو ڈائیٹ سے وزن کم کیا ہے۔

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر ان کی وزن میں غیر معمولی کمی کی تصویروں پرعوام کی جانب سے بھی ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کوئی ان کی اس باڈی ٹرانسفورمیشن پر حیران ہے اور اسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے تو کسی کو پرانے والے احمد علی بٹ یاد آرہے ہیں۔ مداحوں کی پسند ناپسند کی وجہ کوئی بھی ہو ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے اور معروف کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم “پھٹے دیندے چک پنجابی”سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جارہی ہے جبکہ فلم عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال، نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔

احمد علی بٹ اس فلم میں کیسا کردار ادا کر رہے ہیں اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں برصغیر کے پنجابیوں کے کردار دکھائے جائیں گے اور احمد علی بٹ پاکستانی کردار ہی ادا کریں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago