پاکستان نامور اداکارہ آغا علی کی فنی صلاحیتوں سے آج کون واقف نہیں ہے، انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں جو نام کمایا وہ نہایت ہی قابل تعریف ہے تاہم اداکار آغا علی اب پھنس چکے ہیں ایک مشکل میں، یقیناً غیر دانستہ طور پر کوئی ہوگی لیکن بحرال معاملہ اس وقت کافی گرم ہے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ اداکار آغا علی کو ایک ٹی وی پروگرام میں پشتو زبان اور پختونوں سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ اداکار آغا علی بطور مہمان اداکار فیصل قریشی کے ایک ٹی وی پروگرام میں مدعو تھے۔ جہاں دوران پروگرام آغا علی کی جانب سے مزاحیہ انداز میں پشتو زبان اور پختونوں کو لیکر کچھ مذاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار آغا علی کی یہ ویڈیو 2015 کے ایک شو کی ہے، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کسی غالباً واقعے کی بنیاد مذاق کررہے تھے وہیں ان کی جانب سے پشتونوں کے حوالے سے متعصبانہ جملوں کا استعمال کیا گیا جس کے مطابق انہوں نے کبھی پشتونوں کو دھیمے انداز میں بات کرتے نہیں دیکھا ہے، انہوں نے جب بھی دیکھا ہے چیختے اور چلاتے ہوئے ہی دیکھا ہے۔
اگرچہ دیکھا جائے تو اداکارہ نیلم منیر اور اداکار آغا علی ایک ساتھ کام کرتے ہیں، تو آپس میں یقینا ایک ہنسی اور مذاق کو عنصر ہوگا جس کو دونوں ہی لوگ پسند کرتے ہونگے البتہ سوشل میڈیا پر جب آغا علی کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب سے ایک شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اگرچہ یہ غلطی اداکار آغا علی کی جانب سے غیر دانستہ طور پر ہوئی ہے، انہوں نے جانتے اور بوجھتے اس غلطی کو سرزد نہیں کیا لیکن لوگوں کی جانب سے اس کافی شدید ردعمل ہے اور آغا علی معافی مانگو ٹوئیٹر کے مقبول ترین ٹرینڈ میں سے آج ایک ہے۔
لہذا اس پورے معاملے اداکار آغا علی کا اب فرض بنتا ہے کہ ان کے جملوں کے باعث جن بھی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی مانگے اور اس معاملے کو اس معاملے کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں جبکہ ساتھ ہی یہاں ہم سب کی ذمہ داری بھی اور ہمارا فرض بھی ہے ملک میں بسنے والے تمام لوگوں اور ان کے کلچر سے جڑی روایات کا احترام کریں۔ تاکہ ملک میں پیار اور محبت کی فضا ہمیشہ قائم اور دائم رہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…