اداکارہ زرنش خان نے کم عمری میں شادی کرنے کے بیان کی وضاحت کردی

کم عمری کی شادیوں کے حق میں اپنے موقف پر شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ زرنش خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیان کی ناصرف غلط تشریح کی گئی بلکہ ان کی رائے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ زرنش خان نے انسٹاگرام پر مذکورہ موضوع پر اپنے موقف کا دفاع کیا اور اس حوالے سے کلپ پوسٹ کیا ۔

Image Source: Instagram

زرنش خان لکھتی ہیں کہ رائے رکھنا ٹھیک ہے، تاہم اسے کسی پر مسلط کرنا مضحکہ خیز ہے! اگر آپ اس پیچیدہ دنیا میں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو سول سیکھنا ہوگا،” اس دوران اداکارہ نے جلدی شادی اور حالیہ بیان کا ھیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مداحوں کے نام جاری کئے گئے پیغام میں زرنش خان نے کہا کہ دنیا میں بہت ساری سوچیں، بہت سارے مسئلے اور ان کے حل موجود ہیں، لازمی نہیں کہ ہر مسئلے کو ایک ہی طریقے سے حل کیا جائے اور ہر کوئی ایک جیسی ہی سوچ رکھے۔

اداکارہ زرنش خان نے مزید کہا کہ اب کسی بھی مسئلے کا کوئی ایک جواب اور ایک ہی حل نہیں ہے، خاص طور پر اس دور میں جس میں ہم رہتے ہیں،‘‘۔ ویڈیو بنانے کی وجہ پر آگے بڑھتے ہوئے، زرنش خان نے موقف اپنایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان دیا تھا، جس میں میں نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کم عمری کی شادیاں اچھی ہوتی ہیں کیونکہ آپ کے لیے ایڈجسٹ کرنا آسان ہوتا ہے”۔

Image Source: Instagram

“اس پر ردِعمل کے طور پر تمام حقوق نسواں کے لوگ پیچھے پڑ گئے اور انہوں نے ان کے بارے میں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا ماننا ہے کہ عورتوں کو جلدی شادی کرنی چاہئے۔

انہوں نے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ کم عمری میں شادی سے لوگ جلد سیٹل ہوجاتے ہیں اور انہوں نے یہ بات صرف خواتین کے لیے نہیں کہی تھی، جوکہ ایک حقیقت ہے۔

Image Source: Instagram

ڈرامہ سیریل اعتبار میں اداکاری کے زبردست جوہر دکھانے والی زرنش خان نے لکھا کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے وہ تبدیلی لانے سے گھبراتا ہے، اس لیے انہوں نے کہا تھا کہ جلد شادی کرنے سے زندگی اچھی گزرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کا دوسرا نام ’سمجھوتہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طرفہ نہیں ہوتا بلکہ عورت اور مرد دونوں کا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ’سمجھوتہ‘ کرنے کے لیے جذبہ اور دوسری چیزوں کو قبول کرنے کی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے جو بڑھتی عمر میں کم ہوجاتی ہے، اس لیے ان کے مطابق چھوٹی عمر میں شادی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

زرنش خان نے پیغام کے آخر میں یہ بات ایک بار پھر باور کرائی کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ شادی سے متعلق ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، اس لیے جب جس کو ٹھیک لگے وہ اس وقت ہی کرے۔

مزید پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق آڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا

واضح رہے کچھ عرصہ قبل زرنش خان نے“مومنہ کی مکسڈ پلیٹ” میں ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے علاوہ خواتین کے سگریٹ نوشی اور اس سے جڑے مسائل پر میزبان سے کھل کر بات چیت کی اور مداحوں کو اپنا نظریئے سے آگاہ کیا۔تھا کہ ہمارے معاشرے میں جب نچلے طبقے کی خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو اسے ٹھیک سمجھا جاتا ہے مگر جب متوسط اور اعلیٰ طبقے کی خواتین سگریٹ پیتی ہیں تو ان کو ‘برا’ قرار دیدیا جاتا ہے۔

لہذا زرنش خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اس ذہنیت کو بدلنا چاہیے، کسی کو بے کردار یا بُرا صرف اس لیے سمجھنا بالکل غلط ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کرتی ہے یا پھر وہ ماڈرن کپڑے پہنتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago