حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان اور نور ظفر خان کے والد ظفر اللہ خان کے والد کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آئی تھی۔ یہ دونوں اداکاراؤں اور ان کے گھر والوں کے لئے زندگی کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان تھا۔ اداکارہ سارہ خان سمیت ان کے بہن بھائی اپنے دونوں والدین سے محروم ہوچکے ہیں لیکن افسوس کے اس مشکل وقت میں سوشل میڈیا ناقدین کی جانب سے اداکارہ سارہ خان کے خلاف ایک محاذ کھول دیا گیا ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ سارہ خان کی والدہ نے ایک طویل عرصے تک کینسر کے خلاف جنگ لڑی تاہم سال 2017 میں ان کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد اداکارہ سارہ خان اور ان کی بہن نور ظفر خان اپنے والد کے کافی قریب ہوگئی تھیں لیکن چند روز قبل والد کے اچانک انتقال کی خبر نے سبھی سننے والوں کو افسرده کردیا۔
اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مداحوں کی جانب سے دونوں اداکاراؤں اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی گئی کیونکہ والدین کا سر سے سایہ جانا ایک بہت بڑا غم ہے، لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں اور عملے سنجیدگی کا اندازہ نہیں، بس کچھ لائکس اور چھوٹی سی مقبولیت کے لئے بےجا تنقید اور تبصرے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جب اداکارہ سارہ خان نے دو روز قبل ان کے شروع ہونے والے ڈرامے رقص بسمل کی ایک تصویر شئیر کی گئی، جس میں وہ اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اداکارہ سارہ خان نے اپنی جاری کردہ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار عمران اشرف اور اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں ادا کئے جانے والے کردار ظہورا اور موسیٰ کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔ تاہم جوں ہی کچھ ناقدین کی جانب سے دیکھا گیا کہ تقریباً والد کے انتقال ایک ہفتے بعد کوئی پوسٹ کی گئی ہے، تو انہوں نے اسے سستی شہرت اور لائکس حاصل کرنے زبردست موقع سمجھا اور اداکارہ سارہ خان کے حوالے انتہائی نامعقول قسم کے کمنٹ کیا گیا۔
ناقد نے اداکارہ سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو موسیٰ اور ظہورا کی پڑی ہے، اور آپ کے والد؟ ان کو ابھی صرف ایک ہفتہ ہوا ہے گئے اور آپ اپنے ڈراموں کے حوالے سے پوسٹنگ کررہی ہیں، اے خدا کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔
جس کے جواب میں اداکارہ سارہ خان نے ناقد کو خود سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیوں ایک مہینے بعد پوسٹ کرتی تو غم کم ہو جاتا، کیا اس سے بھی کوئی معنی بنتا ہے؟ بعدازاں اس جواب پر متعلقہ کمنٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
واضح رہے افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے کا یہ ایک۔المیہ ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کو عوامی چیز یا پبلک پراپرٹی سمجھا جاتا ہے، کوئی اس بات کو سوچتا نہیں ہے کہ اداکار بھی میرے اور آپ کے جیسے عام انسان ہیں، ان کے بھی اپنے خاندان ہیں، ان کی بھی زندگی ہے اور ان کے بھی اپنے جذبات ہیں، لیکن ہم بغیر سوچے سمجھے بہت کچھ لکھ دیتے ہیں ایسا عمل یقیناً ناصرف افسوسناک اور بلکہ شرمناک ہے۔
یاد رہے اداکارہ سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر چند روز قبل ان کی شادی کے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی، جس میں انہوں نے شادی میں اداکارہ سارہ اور ان کے والد کی ایک ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سارہ خان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے سب ہی خاندان کے افراد کی تکلیف کو آسان فرمائے اور انہیں اس نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے آمین۔
جبکہ کچھ روز قبل اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے مرحوم والدین کی ایک تصویر شئیر کی گئی تھی ، جس کے ساتھ انہوں نے اپنے والدین کے حوالے سے ایک محبت بھرا تفصیلی نوٹ بھی لکھا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…