اداکارہ سجل علی کی پسندیدہ سبزی کون سی ہے؟

لوگوں کا عموماً خیال ہوتا ہے کہ شوبز شخصیات بغیر کسی روک ٹوک اور فکر کے پرآسائش زندگی بسر کرتے ہیں، ان کی زندگیاں اور خیالات ایک عام انسان کی زندگی سے قدر مختلف ہوتی ہے، لیکن اگر حقیقت دیکھی جائے تو ایسا نہیں ہے، فنکار بھی ایسی ہی زندگی جیتے اور پسند کرتے ہیں جو ایک انسان گزارتا ہے۔

اداکارہ سجل علی کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہایت بہترین اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب نام کمایا ہے۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں اداکارہ سجل علی فلم “کھیل کھیل میں” جلوہ گر ہوئی ہیں، یہ پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی فلم ہے جو کورونا وباء کے بعد سینما ہالز میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں اداکارہ کی کارکردگی اپنی مثال آب رہی اور لوگوں نے ان کے کردار کو خوب سراہا۔

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تمام مداحوں کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بات چیت کے سلسلے کا انعقاد کیا گیا ،جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور نئے رازوں سے پردے اٹھائے۔

حالیہ انسٹاگرام سیشن میں مداحوں سے بات چیت کے دوران اداکارہ نے جہاں اپنی زندگی سے متعلق کئی باتیں شئیر کیں وہیں صارفین کو اپنے پسندیدہ کھانے کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Image Source: Instagram

ایک مداح نے ان کے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا اور فلم “کھیل کھیل میں” میں بھی ان کی کارکردگی کو سراہا۔ جس پر انہوں نے کہا، “آپ کی تعریف کے لیے آپ کا بہت شکریہ،” “لیکن کریڈٹ فلم کے بنانے والوں کو جاتا ہے، جنہوں نے اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کا چیلنج لیا۔”

سجل علی نے اپنے تازہ ترین ٹی وی سیریل صنف آہن کے بارے میں، جو کہ آئی ایس پی آر کی ایک پروڈکشن ہے اور سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، اداکار نے بتایا کہ “وہ کسی ایسی چیز کا حصہ بننا چاہتی تھیں جو خواتین کی تبدیلی کی نمائندگی کرے، عام طور پر انہیں صنفِ نازک کہتے ہیں، گناہِ آہن (فولاد کی خواتین) کہا جاتا ہے۔

Image Source: Reviewit

اداکارہ سجل علی نے جمائما خان کے ساتھ اپنا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کا نام “واٹس لو گوٹ دو وتھ ایٹھ” ہے۔

سجل علی کے مطابق وہ بہترین لوگوں میں سے ایک ہے جن کے ساتھ میں نے کبھی کام کیا ہے۔” ساتھی اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے رمشا خان کے بارے میں لکھا، ” بہت پیاری ہے یار۔ وہ بہادر، محنتی اور انتہائی خیال رکھنے والی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی دانانیر مبین کے حوالے سے بات کی، ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔ انہوں نے اس ڈرامے سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں : اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

آخر میں اپنے بارے میں بات بات چیت کے دوران، انہوں نے اپنے تین مداحوں کے اہم سوالات کے جوابات دیئے ، جس میں ایک مداح نے پوچھا کہ شاید وہ کچھ دیوا ٹائپ جیسی ہیں۔ جواب میں سجل نے کہا کہ یقین کیجئے ’’وہ شدید معصوم ہیں ‘‘۔

ایک اور مداح نے افسوس کے ساتھ لکھا کہ کس طرح اب وہ سجل کو بندی نہیں کہے سکتا ہے۔ جس پر سجل نے کہا کہ کوئی بات نہیں بیٹا، آپی کہے سکتے ہو۔

اس سے قبل سجل علی انسٹاگرام سیشن کا اختتام کرتیں، ایک صارف نے سوال پوچھا کہ انہیں کون سی سبزی پسند ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بھنڈی بہت پسند ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago