مداح میرے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں، نیلم منیر کا انکشاف

ڈراموں اور فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنیوالی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کا حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے مداح ہی ان کے لئے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

نیلم منیر کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کئی ایوارڈز کے لئے منتخب ہونے کے باوجود بھی ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں، ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شوز میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ دراصل ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ان کی بڑی مداح ہیں اور وہ جب بھی ان سے ملتی ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھ لیتی ہیں۔

Image Source: Instagram

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں۔ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔

Image Source: Instagram

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتاسکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کردار کے لیے بوڑھی عورت بننا پڑے یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ عید الفطر پر ان کی فلم ’چکر‘ ریلیز ہورہی ہے جس میں وہ ڈبل رول ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ یعنی تین سال کے وقفے کے بعد ان کے مداح اس فلم میں ایک نہیں بلکہ دو نیلم منیر دیکھیں گے۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، یاسر نواز، شمعون عباسی شامل ہیں۔جبکہ فلم کی کہانی قتل کی ایک واردات کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں نیلم منیر نے ایک آئٹم نمبر بھی کیا ہے جس کا بہت چرچا ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ آئٹم نمبر فلم کی کہانی کی ضرورت تھا، لوگ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان مادھوری ڈکشت کی مداح، ملنے کی خواہش

علاوہ ازیں، نیلم منیر نے 2010 میں اداکاری کی شروعات ڈراموں اور ٹیلی فلموں سے کی تھی اور اب تک وہ 3 درجن سے زائد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ جس میں ڈرامہ ‘دل موم کا دیا’ میں الفت کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں اس ڈرامے پر بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی ملا۔ جبکہ نیلم منیر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2017 میں ’چھپن چھپائی’ سے کیا اور اب تک وہ ’رانگ نمبر 2’ اور ’کاف کنگنا’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Story Courtesy: DW Urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago