شوہر کے سوال پر اداکارہ منال خان کا لوگوں کو شادی کا مشورہ

گزشتہ ہفتے مشہور ومعروف پاکستانی جوڑے اداکارہ منال خان اور اداکار محسن احسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں فنکاروں کی شادی کی پروقار تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر کئی روز تک وائرل رہیں تھیں۔ آج دونوں فنکاروں کی شادی کو ہفتہ ہوچکا ہے، اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے عوام اور مداحوں کو ایک خوبصورت پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل اداکار محسن احسن اکرام اور اداکارہ منال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں فنکاروں دھوم دھام سے اس خوبصورت بندھن میں بندھے تھے۔ جوڑے کی کافی تصاویر اور ویڈیوز وائرل رہیں تھیں۔

Image Source: Instagram

شادی کے موقع پر اداکارہ منال خان نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن اکرام سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔ منال خان کا عروسی لباس انس ابرار نے ڈیزائن کیا تھا ، جس کے ساتھ انہوں نے علی جاویری جیولرز کے تیار کردہ زیورات پہنے۔ جبکہ احسن محسن اکرام نے اسمٰعیل فرید کا تیار کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

یہی نہیں دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کی تقریبات بعد بھی، وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جاتی رہیں تھیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے گزشتہ روز اداکارہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر چند مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ اپنی اہلیہ منال خان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں شادی کے بعد کیسا لگ رہا ہے اور وہ دیگر لوگوں کو شادی کے حوالے سے کیا پیغام دینا چاہیں گی؟

ویڈیو میں احسن اکرام، اداکارہ سے پوچھ رہے ہیں آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا لگ رہا ہے جس پر منال خان کہتی ہیں کہ جیسا شادی سے ایک ہفتے پہلے لگ رہا تھا یعنی اچھا لگ رہا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ منال خان نے ویڈیو میں بتایا کہ شادی سے پہلے احسن محسن اکرام کو ڈر لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن بھاگ جاؤں گی ، جس پر محسن نے دوران ویڈیو کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ میں بھاگ جاؤں گا۔

مزید ویڈیو میں اداکار احسن محسن اکرام، منال خان سے پوچھتے ہیں کہ اگر آپ کو ایک مشورہ دینا ہو، تو آپ لوگوں کو کیا مشورہ دیتیں۔ جس پر منال خان مسکراتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کہتی شادی کرلیں۔ اس سے اچھا مشورہ کیا ہوگا۔ منال خان نے بتایا کہ انہیں شادی میں تحفے نہیں ملے اور ان کے بجائے ان کے شوہر احسن کو لوگوں نے بہت زیادہ تحفے دئیے ہیں۔

Image Source: Instagram

یاد رہے اداکار منال خان کی قریبی سہیلیوں کنزیٰ ہاشمی، صبور علی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب کے علاوہ شگفتہ اعجاز، مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز، اقراء عزیز ،یاسر حسین اور علی انصاری سمیت دیگر نامور فنکاروں نے تقریب میں شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل “پرچھائیں” میں کام کیا جو کہ 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔بعد ازاں ، دونوں کی دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ نومبر 2020 میں منال خان کی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں نے سوشل میڈیا پر رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago