اداکاری کے ساتھ اپنے بولڈ انداز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں ‘اِن’ رہنے والی ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہیں۔ تاہم ،حال ہی میں نجی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنیوالے مختلف حالات اور واقعات پر انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد کئی جگہ گھومیں لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگیں، شروعات میں ان کے ننہیال کی جانب سے انہیں خاصا سپورٹ کیا گیا۔ دوران انٹرویو انہوں نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد اپنے خاندان کی جانب سے قطع تعلقی کا بھی انکشاف کیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ نے فلم ‘جاناں’ سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلم جاناں کے لیے آڈیشن دیا تو میری سلیکشن ہاتھوں ہاتھ ہوگئی اور مجھے کنٹریکٹ بھی تھما دیا گیا جس پر میں نے بغیر پڑھے ہی دستخط کردئیے تھے اور جب والدہ کو گھر آکر بتایا کہ فلم سائن کردی ہے تو وہ حیران ہوگئیں اور ماموں کا ردعمل کا سوچ کر انکار کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے والدہ کو منایا کہ فلم اب سائن کی جاچکی ہے، اس کے بعد کوئی فلم نہیں کروں گی لیکن یہ فلم کرنے دیں۔ لہٰذا والدہ یہ کہہ کر مان گئیں کسی کو پتا نہ چلے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے والدہ کے منع کرنے پر بھی شوٹنگ کے حوالے سے ویڈیوز روزانہ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا شروع کردیں اس کے بعد ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آئے، تلخ کلامی ہوئی، عزت پر بھی بات آئی اور لڑائی ہوئی جس کے بعد خاندان میں دشمنی پھیل گئی۔اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی فیملی کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور جب سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔ ہانیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب رشتہ دار ملتے ہیں لیکن دوریاں موجود ہیں، آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں لیکن فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی۔
خیال رہے کہ ماضی میں گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی۔ بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ عرصہ قبل تک دونوں ہی ستارے خبروں کی زد میں رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں نے ریلشن شپ سے لیکر بریک اپ تک جہاں ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کئے وہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت لفظی گولہ باری بھی کی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…