پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ایسے فنکار ہیں جو ہر کردار میں خود کو ڈھلنے کا فن بخوبی جانتے ہیں اور فرضی کردار کو اتنی مہارت سے نبھاتے ہیں کہ وہ حقیقت سے قریب تر محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے والے بھی ان کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔ تاہم حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ گڑگڑا کر دعائیں مانگتے تھے کہ اللہ مجھے اس کام سے چھٹکارا حاصل کروا دے۔
سینئر اداکار نےاس انٹرویو میں مداحوں کے ساتھ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آئے ہوئے 32 سال ہوچکے اور وہ اس قدر کرداروں میں ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں کہ بعض اوقات انہیں تکلیف بھی ہونے لگتی ہے، جس وجہ سے وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنا اداکاری کا فن بیٹے کو نہیں سکھائیں گے۔ نعمان اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے شروع سے ہی سوچ سمجھ کر اداکاری کی اور صرف معیاری اور اچھے کرداروں کا انتخاب کیا، جس وجہ سے ان کی اداکاری منفرد نظر آتی ہے۔
دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے کچھ سال بعد وہ نماز پڑھ کر شوبز سے دوری کی دعائیں مانگا کرتے تھے اور پانچ سال تک انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر انہیں ایک شخص ملے، جنہوں نے انہیں بتایا کہ شاید خدا کو ان کا شوبز میں رہ کر ان سے کام کروانے منصوبہ ہے اور انہیں اس شخص نے ہی مشورہ دیا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی لوگوں کو مذہب کا پیغام دے سکتے ہیں اور پھر انہوں نے وہی کیا۔
اس موقع پر نعمان اعجاز نے کہا کہ میرے کام میں برکت میرے باوضو رہنے کی وجہ سے ہے، میں جتنے بھی نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرتا ہوں، انہیں بھی یہ ہی بتاتا ہوں۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی اداکاری کے لیے بھی میک اپ نہیں کیا، وہ ایسے ہی شوٹنگ کرواتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل “میراسائیں”، “سنگ مرمر”، “ڈر سی جاتی ہے صلہ”، “رقیب سے” اور “پری زاد” سمیت کئی سپرہٹ ڈراموں میں بہترین پرفارمنس دینے والے نعمان اعجاز کی یہ باتیں سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص ہضم نہیں ہوئی اس لئے وہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکار پر تنقید کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کس کو کتنی عیدی دیں، اداکار نعمان اعجاز کی ریٹ لسٹ سے معاونت لیں
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نعمان اعجاز کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ عفت عمر کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین سے عشق کرنے کی باتیں کرتے دکھائی دیے تھے۔اس کلپ میں وہ بتاتے ہیں کہ وہ ہر خاتون سے محبت کر لیتے ہیں۔ان کے جواب پر عفت عمر ان سے مزید سوال کرتی ہیں کہ پھر بیگم صاحبہ؟ جس پر اداکار بےجھجھک اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے بیگم صاحبہ کو کبھی اس بات کا پتا ہی نہیں چلنے دیا۔ اداکار مزید بولتے ہیں کہ وہ انتہائی اچھے اداکار اور ہوشیار مرد ہیں، جس وجہ سے ان کی بیگم کو کچھ پتا نہیں چلتا۔ مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجاز کے خلاف ٹرینڈ بھی چلے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…