اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

معروف اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے سلطان کے گھر ننھی پری کی پیدائش، اداکار نے خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کیا، جہاں انہوں نے بیٹی کا نام بھی تمام چاہنے والوں سے شئیر کیا۔ سوشل میڈیا پر جوڑے کے لئے مبارکباد سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات مطابق نامور اداکار فیروز خان سال 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کی شادی کا شمار ان شادیوں میں ہوتا ہے، جن کی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہی تھی۔ جبکہ سال 2019 میں جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا۔

Image Source: Instagram

البتہ پچھلے کچھ عرصے سے جوڑا میڈیا اور سوشل میڈیا سے کافی دوری اختیار کیا ہوا ہے، دونوں شازو نازو ہی ایک ساتھ کہیں ساتھ دیکھائی دیتے تھے، چند روز قبل دونوں کو ایک ساتھ شادی کی تقریب میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے خبریں زیر گردش تھیں کہ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس حوالے سے اداکار فیروز خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آج ایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر بیٹی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام فاطمہ خان رکھا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

رومیو ویڈز ہیر رومیو میں زبردست اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والے اداکار فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے سے دور رکھنے کے قائل ہے، وہ بہت کم ہی سوشل میڈیا پر فیملی سے متعلق اپڈیٹ اور معلومات شئیر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیملی سے متعلق کم ہی تصویر وغیرہ بھی رکھنے کو ملتی ہیں۔

واضح رہے دو سال قبل اداکار فیروز خان نے شوبز کی دنیا خیر آباد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے بتایا تھا کہ “میرے شیخ، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز نہیں چھوڑ سکتا ہوں”، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انڈسٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ پیغام پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ اس دوران اہلیہ سے علحیدگی کی بھی کافی خبریں زیرگردش رہیں تھیں تاہم انہوں نے انہوں ایسی تمام افواہوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا تھا۔

Image Source: Instagram

یاد رہے سال 2020 کے اختتام کے دنوں میں سوشل میڈیا پر اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان کی کافی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، زیر گردش خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے علحیدگی کا فیصلہ رضا مندی سے کیا ہے۔ یہی نہیں علیزے سلطان کی جانب سے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاونٹ بھی دی ایکٹیویٹ کردیا گیا تھا۔

بعدازاں علیزے سلطان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے کے بعد ایک پوسٹ ڈالی، جس میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا محمد سلطان خان گود میں موجود تھا۔ اس دوران علیزے فاطمہ کی جانب سے تصویر کی تفصیلات میں لکھا گیا ہے کہ “میں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے سے بہت محبت کرے، میری حفاظت بھی کرے، اس پر خدا نے انہیں بیٹے سے نوازا۔ جس کے بعد منفی چہ میگوئیاں میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، البتہ یہ تمام خبریں کچھ وقت کے بعد غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئیں تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago