اداکار فرحان علی آغا نے سیاست میں قدم رکھ دیئے

کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور پاکستانی شخصیات کی بڑی تعداد آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہے۔ ان میں سے کئی تو براہ راست پارٹی کا حصہ ہیں۔ جن میں سابق کرکٹر رمیز راجہ، سابق کرکٹر جاوید میانداد اداکار حمزہ علی عباسی ، سابق کرکٹر شاہد آفریدی ، گلوکار ابرار الحق اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بعد حال ہی میں مشہور پاکستانی اداکار فرحان علی آغا نے سیاست میں آبے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں اداکار فرحان علی آغا نے پیر کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوکر “سیاست میں اپنا پہلا قدم اٹھا رہے ہیں”۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق فرحان علی آغا نے نجی نیوز چینل کو حال ہی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی حکومت میں ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ “میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔ یہ بہترین وقت ہے کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم کو پاکستان کے لئے قابل ستائش کچھ حاصل کرنے کے لئے استعمال کریں۔

Image Source: Instagram

پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کے مطابق یہ ان کا پاکستانی سیاست میں یہ میرا پہلا قدم ہے۔ تاہم، میں نے اس ملک سے جو محبت رکھی ہے وہ کافی پرانی ہے، اداکار فرحان آغا نے مزید کہا، “ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسے عوام کی خدمت کا مشن سمجھتی ہے “۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکار فرحان علی آغا 1990 کے دہائی میں ایک نامور اداکار چمکتا ستارہ بن کر ابھرے۔ اداکار فرحان علی آغا نے بطور ماڈل اپنے شوبز کئیرئیر کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے پہلے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں پھر اُنہیں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے۔ جہاں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوا۔ اس دروان انہوں نے متعدد مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریلز، جیسے صدقے تمارے، دیمک، اور تیرے باہیر جیسے کامیاب ڈراموں میں زبردست اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago