پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے ان دنوں دبئی میں موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار دبئی میں شاپنگ کے لئے نکلے تھے جس کے لئے انہوں نے ٹیکسی رینٹ پر لی۔ ٹیکسی کی تیز رفتار حادثے کا باعث بنی ہے جس سے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا لیکن فیصل قریشی حادثے میں بال بال بچ گئے۔
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کار کو شدید بُری حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اُس کے بعد ویڈیو میں فیصل قریشی کو دِکھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کے ساتھ خوفناک کار حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ اس حادثے میں وہ اللہ کے فضل وکرم سے بالکل محفوظ رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
تاہم ،فیصل قریشی نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تو ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ کافی پریشان ہوگئے۔مداحوں نے حادثے میں ان کے بال بال بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ فیصل قریشی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکار فیصل قریشی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں ہیں۔ دبئی دوسرے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پی آئی ایس اے) کی میزبانی کرے گا، جو 5 نومبر 2021 کو جمیرہ میں واقع جمیرہ ایرینا میں منعقد ہوں گے۔ ستاروں سے سجی اس تقریب میں نہ صرف فلم اور ٹی وی اسکرین کے فنکاروں کے کے ساتھ پہلی بار پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات بھی اس کا حصہ بنیں گی۔
شوبز انڈسٹری میں فیصل قریشی ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی بیوی بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارتے نظر آتے ہیں اور انسٹاگرام پر مداحوں سے اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران بدتمیزی پر آگ بگولا ہوگئے
بشر مومن ، بابا جانی ، مقدر ، لوگ کیا کہیں گے اور ان جیسے کئی سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنیوالے فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین کردار نبھاچکے ہیں۔ البتہ فنی کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے والے فیصل قریشی اپنی ازدواجی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی لیکن ان کی شادی ناکام رہی اور 7 سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی، پہلی بیوی سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ 28 سال کی عمر میں فیصل نے دوسری شادی کی لیکن یہ شادی چل نہ سکی اور 2 سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی، دوسری بیوی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ 2010 میں فیصل نے ثنا سے تیسری شادی کی اور دونوں ایک ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ،ان کے دوبچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…