ابرارالحق کا نیا گانا بیگم شک کرتی ہے ،شوہروں کی دل کی آواز

گلوکار ابرار الحق اپنے گانوں میں نئے اور اچھوتے موضوعات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ۔اس بار ابرار الحق نے شوہروں کا دکھ سمجھتے ہوئے نیا گانا ریلیز کیا ہے جس کا عنوان ‘بیگم شک کرتی ہے‘ گانے میں پاکستانی بیگمات کے رویے کو مزاحیہ انداز میں دیکھایا گیا ہے۔

یہ گانا سپر ماڈل و اداکارہ صبا قمر اور ماڈل امان پر فلمایا گیا ہے، گانے میں صبا قمر ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر پر شک کرتی ہے اور اس کی جاسوسی کے لئے جدید دور کے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتی ہے حتیٰ کے ڈرون کا استعمال بھی کرتی ہے۔ تاہم، اس گانے کو ریلیز کرتے ہوئے ابرار الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیپشن لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی “رن مرید” ہیں۔

Image Source: Express Tribune

‘بیگم شک کرتی ہے’، مزاحیہ گانا ہے جو بیوی کی جانب سے شوہر پر شک کیے جانے کی کہانی کے گرد گھومتا ہے جس میں شکی بیگم یعنی صبا قمر اپنے شوہر کی جاسوسی کے لئے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنا کردار باخوبی نبھا رہی ہیں مگر ان کے اتنا شک اور جاسوسی کرنےکے باوجود آخر میں بیچارے شوہر معصوم نکلتا ہے اور واقعی اس کا کسی اور کے ساتھ کوئی چکر نہیں ہوتا بلکہ وہ تو صرف اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے۔ البتہ اس گانے کو گنگنانے کا انداز ہو بہو مقبول ترین کورین گانے ‘بے بی شارک ڈوڈو’ جیسا ہے۔

Image Source: Instagram

ابرار الحق کا یہ نیا گانا 25 اکتوبر کو ریلیز ہوا ہے اور ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں میں کافی مقبول ہو رہا ہے اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال گلوکار ابرار الحق کے گانے ‘چمکیلی‘ کو جہاں بے حد پذیرائی ملی وہیں یہ گانا تنازعے کے زد میں آگیا تھا اور گلوکار کو روایات کی خلاف ورزی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ابرار الحق کا بے بی شارک سے متعلق بیان، شوبز شخصیات کا ردعمل

اس گانے میں مہوش حیات کو اپنی بارات لے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ مہوش حیات کے مدِمقابل شاہ ویر جعفری تھے جن کو رخصت کرکے لے جانے کے لیے وہ بارات لے کر جاتی ہیں۔ اس گانے کے غیر روایتی مرکزی خیال اور ویڈیو پر کافی تنقید ہوئی تھی جس پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ناقدین گانے کو انجوائے کریں ،وہ گانوں کے ذریعے صنفی امتیاز ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کاوش کو سراہا جانا چاہیے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago