دس سالہ موسیٰ تنویر یوٹیوب ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے

سوشل میڈیا اسٹار موسیٰ تنویر یوٹیوب کا ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ۔حال ہی میں ان کے یوٹیوب چینل نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب کیطرف سے ڈائمنڈ پلے بٹن ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو پلیٹ فارم پر 10 ملین سبسکرائبرز عبور کرتے ہیں، موسیٰ تنویر ایسا کرنے والے واحد اور سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر ہیں۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد موسیٰ نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیوز کلپنگ بھی شیئر کیں۔

دس سالہ موسیٰ تنویر اپنی اداکاری اور ماڈلنگ سے دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔موسیٰ کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ اپنے والدین کے ساتھ  دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ اپنے اسکٹس کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے ہیں اور ان کی یہ دلچسپ ویڈیوز دیکھنے والوں کو کافی محظوظ کرتی ہیں۔ ان کے چاہنے والے برصغیر پاک وہند کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب نے انہیں ڈائمنڈ پلے بٹن دیا ہے۔

Image Source: Instagram

موسیٰ نے اپنی وڈیوز بنانے کا سفر ٹک ٹاک سے شروع کیا تھا لیکن ٹک ٹاک نے ان کے کم عمری کو جواز بناکر کچھ عرصے بعد ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا۔ مگر موسیٰ نے ہار نہیں مانی اور ‘انٹرٹیمنٹ ود موسیٰ’ کے نام سے اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ بنالیا۔

Image Source: Instagram

موسیٰ کی ویڈیوز اچھی لوکیشن ، منفرد کہانی پر مبنی ہوتی ہیں اور ان میں کوئی نہ کوئی سبق آموز بات بھی موجود ہوتی ہے جن سے بچوں کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جیسکہ محنت میں عظمت، ڈرامہ باز اور بے درد وغیرہ۔ ان کی ویڈیوز تین سے دس سال کی عمر کے بچے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ وہ یوٹیوب کے علاوہ اپنی ویڈیوز انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں جہاں ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

موسیٰ کم وبیش تین سالوں سے ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں اور یوٹیوب پر کچھ دوسرے چینلز جیسے موسیٰ ان شارٹس اور موسیٰ ان لائیو بھی بناچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی ویڈیوز کے کرداروں پر مبنی دیگر نمایاں چینلز بھی بناچکے ہیں، جن میں زمزم اور مروہ کی جوڑی، آپی پلانر اور کبھی کبھی گیمنگ جیسے چینلز شامل ہیں جن کے بالترتیب تقریباً 1.73 ملین، 8.9k اور 4.2k سبسکرائبر ہیں۔ یاد رہے کہ ڈائمنڈ بٹن 10 لاکھ سبسکرائبر مکمل کرنے والے یوٹیوب صارفین کو دیا جاتا ہے۔ موسی تنویر نے اپریل 2013 میں یوٹیوب میں شمولیت اختیار کی اور 470 ویڈیوز کے ساتھ مجموعی طور پر 2.7 بلین سے زیادہ مرتبہ دیکھے گئے۔

بلاشبہ پاکستانی بچے صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، کھیل ہو تعلیمی میدان یہ ہر جگہ اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا جانتے ہیں۔گزشتہ دنوں 4 سالہ ننھی اریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن کر ملک کا نام روشن کیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی اس کمسن بچی نے مائیکروسافٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کی جس میں عام طور پر اس شعبے میں مہارت رکھنے والے شامل ہوتے ہیں کیونکہ اس امتحان کےتحت امیداوروں کی تکنیکی قابلیت کوجانچہ جاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago