نماز کی ادائیگی

حمزہ، حمزہ امی کہہ رہی ہیں نماز پڑھ لو، سعدیہ حمزہ کو امی کا پیغام پہنچا رہی تھی۔

“اچھا آپی پڑھ رہا ہوں”حمزہ نے تابعداری سے جواب دیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ وضو بنا کر آیا اور جائے نماز بچھا کر عصر کی نماز کی نیت کی، سعدیہ پاس ہی بیڈ پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔ ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ حمزہ نے سلام پھیرا اور جائے نماز تہہ لگانے لگا۔

“اوہ بھائی اتنی جلدی پڑھ لی، پڑھی بھی ہے یا بس اوپر نیچے ہوئے ہو”موبائیل سائیڈ پر کرتے ہوئے سعدیہ نے پوچھا۔

“پڑھی ہے پورا سبق پڑھا ہے “حمزہ نے جائے نماز میز پر رکھتے ہوئے کہا۔

“اچھا چلو سنائو مجھے”

“اَعُوذُ بِالله مِنَ الشَّیطٰنِ الَّرجِیم ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ”

حمزہ نے ہاتھ باندھ کر سبق پڑھنا شروع کر دیا تھا اور دو منٹ میں وہ تشہد پر پہنچ گیا تھا۔

“حمزہ صاحب آپ نے سبق تو سنا دیا مگر بہت تیزی میں ایسے تو نہیں پڑھتے سبق نماز کا”

“مگر آپی میں نے پڑھا تو ٹھیک ہے ناں بلکل صحیح”

“اتنی تیزی میں مجھے محض چند الفاظ کی ہی سمجھ آئی باقی سب میرے سر کے اوپر سے گزر گیا “

“کچھ نہیں ہوتا آپی میں نے سارا سبق پڑھا ناں کچھ بھی نہیں کھایا تو پھر مجھے کوئی گناہ نہیں ملے گا”

“یہ تمہیں کیسے پتہ کے تمہیں کوئی گناہ نہیں ملے گا،گناہ کو تو چھوڑو مجھے ایک بات بتائو ہم نماز کیوں پڑھتے ہیں”

مزید پڑھیں: تین سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی، اداکارہ نوشین شاہ

“اللہ تعالیٰ سے بات کرنے کے لیے”حمزہ نے جواب دیا

“بلکل صحیح ،اب مجھے یہ بتائو کے جب آپ کسی سے بات کر رہے ہوں اور سامنے والا بندہ دہیان سے آپ کی بات نہ سنے تو کیسا لگے گا”

“بہت برا جب میں اس سے بات کررہا ہوں تو وہ کیوں یہاں وہاں دیکھ رہا ہے توجہ سے میری بات سنے”

“اچھا اب بتائو کہ جو میں تم سے کہہ رہی ہوں ہو تمہیں سمجھ آ رہا ہے “سعدیہ نے بہت تیزی سے پورا جملہ بولا۔

“کیا کہا آپ نے،مجھے سمجھ نہیں آئی”

“نہیں آئی ناں سمجھ، سوچو جب تم اتنی جلدی سبق پڑھتے ہو گے تو اللہ تعالیٰ کو کیسا لگتا ہوگا”

حمزہ نے شرمندگی سے سر جھکا لیا

“حمزہ آئندہ سے نماز کا سبق آرام آرام سے پڑھنا ہے کوئی جلدبازی نہیں کرنی “

“ٹھیک ہے آپی میں آئندہ خیال رکھوں گا “

پیارے بچو آج کل بہت سے بچے نماز کو بس پڑھتے ہیں نہ سبق کا خیال رکھتے ہیں نہ نماز کہ طریقے کا میری آپ سب سے گزارش ہے کہ نماز کو اچھے سے ادا کریں سبق خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں کیونکہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے

“نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے”

urdu-admin

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago