بھارتی اداکار جاوید جعفری اور زیبا بختیار کے شادی کب ہوئی؟

اداکاری کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی شادیاں بھی مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے کئی ایسے بھی ستارے ہیں جو اپنے کام کے علاوہ اپنی نجی زندگی خصوصاً شادی کی وجہ سے توجہ کا محور رہے ہیں، جس میں ایک نام پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ زیبا بختیار کا بھی ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زیبا بختیار 90 کی دہائی میں بالی وڈ اور لالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک تھیں اور خوبصورتی میں باکمال۔ بالی وڈ میں ان کی خوبصورتی اور دلکشی نے بہت سوں کو متاثر کیا جن میں ایک نام مشہور کامیڈین جاوید جعفری کا بھی ہے جو زیبا کے سابق شوہر بھی رہ چکے ہیں۔

قصہ مختصر زیبا بختیار کی فنی زندگی سے زیادہ ذاتی زندگی نے سرخیاں سمیٹی ہیں۔ ان کی شادیاں ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنیں یوں کہیں کہ زیبا بختیار کی فلم سرگم تو بن گئی لیکن ان کی زندگی کی سرگم نہیں بن پائی ، بدقسمتی سے ان کی یہ چادیاں چل نہ سکیں اور ناکام رہیں۔

Source: Facebook

زیبا بختیار مشہور پاکستانی سیاسی شخصیت اور سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کی بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ ہنگری سے تھیں جبکہ ان کے والد کوئٹہ سے تھے۔ زیبا بختیار انڈسٹری میں اپنے فلمی کیریئر سے زیادہ اپنی 4 شادیوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ان کی شادی شدہ زندگی پر نظر ڈالیں تو زیبانے سب سے پہلے کوئٹہ میں سلمان ویلانی سے شادی کی اور ان کی اپنے پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے۔ اگرچہ شادی کے کچھ عرصےکے بعد ان کے مابین تعلقات خراب ہوگئے اور یہی وجہ دونوں میں طلاق کا سبب بنی۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں زیبا بختیار کی بیٹی کو ان کی بہن نے گود لے لیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے سال 1989 میں بالی ووڈ کی مزاحیہ اداکار جاوید جعفری سے شادی کرلی۔ اگرچہ انہوں نے اس خبر کو نہیں مانا لیکن جاوید جعفری اپنا نکاح نامہ منظر عام پر لے آئے اور پھر شادی کے پہلے سال ہی میں ان کی طلاق ہوگئی۔

دو سال کے بعد ، زیبا بختیار نے پاکستانی فلم “سرگم “میں اداکاری کی اور پھر اس کے ہیرو گلوکار عدنان سمیع کی زندگی کی حقیقی ہیروئین بن گئیں۔ پھر ہوا کچھ یوں کہ یہ سرگم ٹوٹ گئی اور ان کی یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور 1997 میں طلاق پر اختتام پذیر ہوگئی۔ عدنان سے ان کا ایک بیٹا اذان ہے، جو شوبز انڈسٹری میں اپنے والدین کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

Source: Dawn

مزید جانئے: پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بیچھڑے 20 برس گزر گئے

عدنان سمیع خان سے علیحدگی کے بعد انہوں نے پاکستان میں سہیل خان لغاری سے چوتھی شادی کی۔ فی الحال زیبا بختیار کے شادی شدہ زندگی کی موجود حیثیت کیا ہے؟؟ کسی کو معلوم نہیں ہے۔

ذاتی زندگی کے ان تجربات کے باوجود زیبا بختیار شوبز انڈسٹری کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہیں اور ہمیشہ رہیں گی ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے دادی بننے کے باوجود بھی زیبا کی خوبصورتی مانند نہیں پڑی بلکہ ان کی شخصیت ابھی بھی دلکش اور حسین ہے، زیبا بختیار نے عمر اس حصے میں بھی اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھا ہوا ہے جو کہ متاثر کن بات ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago