ٹک ٹاک سے شہرت کی حاصل کرنے والی زرناب فاطمہ کی حالت تشویشناک ہے ، شوہر لاریب خالد نے اپنی بیوی کے لیے دعاؤں کی درخواست کردی۔
گزشتہ شب لاریب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نم آنکھوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اطلاع دی کہ وہ پریگنٹ زرناب کو اسپتال روٹین کے چیک اپ کیلئے لائے تھے لیکن ڈاکٹرز نے کسی خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کیلئے زرناب کو داخل کرلیا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے زرناب کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ایک تصویر شئیر کی۔
پاکستان میں حاملہ خواتین پر شدید گرمی کے اثرات
لاریب نے اس تصویر کیساتھ لکھا کہ ’زرناب کو اور ہمارے بچے کو دعاؤں کی ضرورت ہے ، آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے، دعا کیجیے کہ ماں اور بچہ دونوں خیریت سے رہیں، ہمیں آپ سب کی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
آپریشن کے بعد کی اپڈیٹ میں لاریب نے بتایا کہ ’زرناب الحمداللہ ٹھیک ہے، بچے کی حالت تشویشناک ہے، دعاؤں کی خاص درخواست ہے آپ سب سے کہ اللہ بچے کو صحتیاب کرے، اور جلد ٹھیک کرے، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘
انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ایک بار پھر بچے کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے چاہنے والوں سے بہت سی دعاؤں کی درخواست کی۔
مارچ 2023 میں نکاح اور نومبر 2023 میں شادی کرکے اپنی نئی دنیا بسانے والی ٹک ٹاکر جوڑی زرناب فاطمہ اور لاریب خالد مئی کے آخر میں اپنی فیملی کے اضافے کی اطلاع منفرد انداز میں مداحوں کو دی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…