مشہور و معروف پاکستانی، کامیڈین وی لاگر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے، انہوں نے بہت کم وقت کے عرصے میں پاکستان کی سوشل میڈیا انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔ شاہ ویر جعفری کی ویڈیوز عموماً ایک عام اور دیسی انسان کی زندگی کے موضوعات پر مبنی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے، شاید کہیں نہ کہیں ایک انسان کی زندگی میں ایک بار ایسا ہو ہی چکا ہوتا ہے۔ البتہ ان دنوں سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی منگنی کی خبریں زیر گردش ہیں، جس کے مطابق شاہ ویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل شدہ خبروں کے مطابق شاہ ویر جعفری کی منگنی طے ہوچکی ہے اور وہ اس مہینے یعنی 9 دسمبر کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔ زرائع کے مطابق ان کی ہونے والی بیوی کا نام عائشہ بیگ ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ڈیزائنر ہیں۔
اس دوران شاہ ویر جعفری کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ عائشہ بیگ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیج بھی ہے، جس کا نام “عائشہ بیگ کاؤچر” ہے۔ اگرچے منگنی کے حوالے سے شاہ ویر جعفری نے ابھی تک کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے البتہ جن سے منگنی ہونے کی خبریں ہیں، انہیں انسٹاگرام پر یوٹیوبر شاہ وہر جعفری نے نے فالو ضرور کر رکھا ہے۔
ایک جانب جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا وائرل ہونا شروع ہوئی تو دوسری جانب معروف وی لاگر شاہ ویر جعفری کے مداحوں میں بھی بڑی بےچینی دیکھائی دی، مداحوں کو بس آفیشل اعلان کا انتظار ہے۔ جبکہ خدشہ ہے کہ اس خبر کی تصدیق ہوتے ہی کئی خواتین مداحوں کے دل ٹوٹ سکتے ہیں۔
واضح رہے طویل عرصے تک سوشل میڈیا پر مشہور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور پاکستانی اداکارہ نور خان کی محبت کے حوالے سے خبریں کرتی رہیں تھی۔ مداحوں کا ًخیال تھا کہ شاید معاملا محبت کا ہے۔ اس دوران ناصرف دونوں نے مل کر کافی وی لاگ ساتھ میں شوٹ کئے بلکہ دونوں نے اداکار احسن خان کے ایک ٹی وی پروگرام میں ساتھ شرکت بھی کی تھی۔ یہی نہیں دونوں کی ساتھ گھومنے پھرنے کی بھی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل رہیں تھیں، جن پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
تاہم اس طرح کی قیاس آرائیوں پر ابتداء میں تو دونوں کی جانب سے خاموشی رکھی گئی، لیکن جب باتیں زیادہ ہونے لگیں تو اداکارہ نور خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زیر گردش تمام افواہوں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ دونوں محض ایک اچھے دوست ہیں، بلکہ یوں کہہ لیں وہ ان کے لئے بھائیوں جیسے ہیں۔ جس کے شاہ ویر جعفری کی جانب سے بھی تمام افواہوں کو سرے سے مسترد کردیا گیا تھا۔
یاد رہے شاہ ویر جعفری پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے ابتدائی دور میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپنی منفرد ویڈیوز بنانا شروع کیں اور آج ان کے یوٹیوب پر تقریباً 25 لاکھ کے قریب فالورز ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…