اداکارہ اور ہدایت کار یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔ان کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بہت باتیں ہورہی تھیں کہ اداکارہ نے بچے سے شادی کر لی
، ایسے معاشرے میں جہاں بڑی عمر کی خاتون اور چھوٹی عمر کے لڑکے کی شادی پر شدید تنقید کی جاتی اور مذاق اڑایا جاتا ہے، وہیں یاسرہ رضوی نے ایک نئی مثال قائم کر ڈالی۔
یسرا رضوی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراپنی فیملی کی تصویریں زیادہ شئیر نہیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ افواہیں پھلا رہے تھے کہ ان دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔
اس کے بعد یسرا نے اپنےشوہر عبدالہادی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسفیانہ انداز میں شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا تھا اور لکھا تھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔
شادی کے ایک سال بعد اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بھی بتایا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا رہا ہے۔
یسرا رضوی کی شادی اس حوالےسے بھی انوکھی تھی کہ انہوں نے اپنی شادی پر بہت کم خرچ کیا اور انہوں نے حق مہر میں پیسوں کے بجائے نماز فجر پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
م2021میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ بہت کم اسکرین پر نظر آتی ہیں۔
کافی عرصے بعد کچھ دن پہلے یسرا رضوی نےٹی وی شو میں شرکت کی۔
اداکارہ نے تابش ہاشمی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتایا۔
تابش ہاشمی سوال پوچھاکہ’آپ کی عبدالہادی سے کامیاب شادی کا کیا راز ہے؟ کیا وہ آپ سے بہتر ہیں یا آپ برداشت زیادہ کرتی ہیں۔
جس پر یاسرہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقی بات ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے۔
یسرا نے کہا کہ ہماری کامیاب شادی کا راز دوستی ہے۔
یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘داغ’، ‘من کے موتی’ دل نا امید تو نہیں،آنگن اور ‘مجازی خدا’ وغیرہ شامل ہیں۔
ان کی مشہور ویب سیریز”چڑیل”ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نےکامیاب پاکستانی فلم “منٹو” میں بھی کام کیا ہے
البتہ اب وہ ہدایت کاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں، انہوں نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ اداکاری کرنا آسان ہے لیکن انہیں ہدایت کاری کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…