پاکستا ن کے معروف سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان کے سبب علیزے شاہ کے ساتھ بننے والے تنازع کےمتعلق بات بھی کی۔
اور اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار ایک ہی بات کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے۔اور اس کے ساتھ انہوں نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی ہے کہ انہیں شو میں علیزےشاہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔
انہوں نےمذید کہا ‘نہ میں اس ڈرامے کا پروڈیوسر تھا اور نہ میں اس سیریل کا ڈائریکٹر تھا، ، میں چپ رہ سکتاتھا۔
انہوں نے علیزے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ییں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں گی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو ان جیسی اداکارہ کی ضرورت ہے۔
یاسر نواز نے مزید کہا کہ ‘میری سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک ساتھ دوبارہ کام کریں اور اچھا کام کریں۔
انہوں نے اور کہا کہ میں نے وقت کے ساتھ سیکھا ہے کہ ہمیں ایسے سوالوں اور پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنناچاہیے۔ کسی بھی سمجھدار کو کسی کا نام نہیں لینا چاہیے اور نہ ہی شرمندہ کرنا چاہیے۔میڈیا ہمارا دشمن ہے وہ ہمیں لڑانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے یاسر نواز کی تنقید پر ردِعمل جاری کردیا، ویڈیو وائرل
یاسر نواز ایک ورسٹائل پاکستانی اداکار اور ہدایت کار ہیں جو اپنے پورے کیرئیر میں متعدد مقبول ڈراموں میں کام کر چکے ہیں ، جیسے میری ذات زرہ بے نشاں ، نادانیاں، میرا دل میرا دشمن، دل ماں کا دیا، تیرا یہاں کوئی نہیں، اور بہت سے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یاسر نواز نے جون 2021 میں نجی چینل پر احسن خان کے شو میں علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ساتھی اداکار نوید رضا کی جانب سے بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیٹ پر اداکار ہمایوں سعید اور یاسر نواز کے ساتھ برا برتائو کیا تھا۔
دوران شو اداکار و ہدایتکار نے اہلیہ و میزبان ندا یاسر کے شو کے وائرل ہونے والی کلپس پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسری خواتین کی طرح ان کی کو بھی شریک حیات کو بہت ساری چیزوں کا علم نہیں ہوتا،
اس لیے لوگ ان کی بے علمی کی بنا پر فارمولا کار اور 92 ورلڈکپ جیسے کلپس وائرل کروا کر ندا پر تنقید کرتے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…