کون بھوتوں کی کہانیاں سننا پسند کرتا ہے؟ یقینا ہم میں سے بہت لوگ ایسی کہانیاں سننا پسند کرتے ہیں ، کیا آپ بھی کرتے ہیں؟ جب بھی ہم میں سے کوئی ڈراؤنی کہانیوں کی بات کرتا ہے تو ہم سب کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ایسا کچھ معروف اداکار یاسر حسین نے بھی انکشاف کیا کہ وہ اکثر مافوق الفطرت مخلوق کو دیکھتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں ایک بھوت کے ساتھ رہ بھی چکے ہیں۔
یوں تو معروف اداکار یاسر حسین کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ تاہم ، اس بار وجہ کافی مختلف ہے، ایک مقامی میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں ایک بھوت کے ساتھ رہا کرتے تھے۔
اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے بتایا کہ ، “میں دو بیڈ روم کے اپارٹمنٹ میں رہا کرتا تھا۔ میں ایک کمرے میں رہتا تھا جبکہ دوسرے کمرے میں ایک مافوق الفطرت بوڑھا شخص میرے ساتھ رہتا تھا، میں نہیں جانتا کہ وہ کون تھا لیکن میں اس سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوا ،اس نے کبھی مجھے پریشان نہیں کیا۔ “
یاسر حسین مزید بتایا کہ ، “صبح ہوتے ہی وہ مافوق الفطرت بوڑھے شخص لاؤنج میں آتے اور فجر کی نماز پڑھتے اور جب میرے دوست گھر آتے تو وہ باورچی خانے میں جاکر برتن پٹخنا شروع کردیتے تھے، میں جب آواز دے کر کہتا شور بند کرو میرے دوست چلے گئے تو وہ رک جایا کرتے تھے۔
اداکار نے یاسر حیسن نے اس واقعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ ، “میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوا لیکن میرے دوست اکژ ڈر جاتے تھے۔”
اس دوران یاسر حسین نے اپنے ساتھ سیٹ پر پیش آنے والے ایک اور خوفناک واقعے کا بھی ذکر کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کراچی کے پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں واقع ایک گھر میں ہارر ڈرامے “دریچہ” کی شوٹنگ کر رہے تھے ، تو سیٹ پر ان کے ساتھ عجیب و غریب واقعے پیش آتے تھے۔ جیسے کہ” سیٹ پر چیزیں اپنے آپ ادھر سے ادھر ہو جاتی تھیں۔” “ایک دن ، وہ عورت جس سے مکان کرایہ پر لیا گیا تھا گھر آئی اور عملے میں موجود ایک شخص سے کہا کہ وہ اس کے بیٹے کا خیال رکھے، اس نے عورت سے پوچھا کہ اس کا بیٹا کہاں ہے تو اس عورت نے بتایا کہ وہ اسی گھر میں رہتا ہے۔
اداکار یاسر حیسن نے مزید بتایا کہ “ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ اس عورت کے بیٹے نے اس گھر میں خودکشی کی تھی جس کے بعد وہ عورت اس گھر سے چلی گئی تھی اور اسے کرایہ پر دے دیا تھا ” ۔
یاسر حسین کے مطابق اس طرح کی چیزوں نے انہیں کبھی بھی پریشان نہیں کیا اور وہ ایسی چیزوں سے کبھی خوفزدہ بھی نہیں ہوتے ہیں۔
اسی طرح کے آسیب زدہ گھر کی کہانی گلستان جوہر میں رہائش پذیر ایک لڑکی نے بھی شیئر کی تھی۔ ایسی کہانیاں حقیقت میں آپ کو یہ یقین دلاتی ہیں کہ دنیا میں ایسی مافوق الفطرت چیزیں موجود ہیں۔ اس آسیب زدہ گھر میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ جو واقعہ وقوع پزیر ہوا تھا وہ واقعی خوفناک تھا۔
خیر جب ہم آسیب زدہ مکانات کے بارے میں بات کرہی رہے ہیں تو کیا آپ جانتے ہیں کہ سان ڈیاگو میں ایک ایسا خوفناک گھر موجود ہے جس میں جانے والے اور مکمل گھر کا وزٹ کرنے والے کو 20 ڈالر دیے جاتے ہیں؟ میک کامی مینور ایک عام ہنٹیڈ گھر نہیں ہے بلکہ اسے دنیا کی سب سے خوفناک جگہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور آج تک ، کسی نے بھی اس گھر کو مکمل نہیں دیکھا ہے۔ کیا یہ رونگنٹے کھڑے کر دینے والی بات نہیں؟
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…