پُش اَپس کا عالمی ریکارڈ ہولڈر چائے کا ہوٹل چلانے پر مجبور

ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ اپنے اصل سرمائے اور اثاثوں کی قدر کرنے کے بجائے انہیں گمنامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیتے ہیں ، یہ لوگ اپنی محنت سے ملک کا نام عالمی سطح پر بلند کرتے ہیں کئی میڈلز ، سرٹیفیکٹس جیتے ہیں لیکن قومی سطح پر انہیں کوئی پزیرائی نہیں ملتی۔

شہر قائد کے تاج محمد کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو ملک کا سرمایہ ہیں اور پش اپس میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے باوجود اہلخانہ کی کفالت کے لئے چائے کا ہوٹل چلا رہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

وہ کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی کے قریب تاج ہوٹل کے نام سے گننز ریکارڈ ہولڈ تاج محمد چائے کا ہوٹل چلاتے ہیں اور شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک فٹنس کلب میں سات سال سے ممبر ہیں جہاں سے انہوں نے مارشل آرٹس سیکھ رکھا ہے اور اس کے مطابق فٹنس سے متعلق مختلف ورلڈ ریکارڈز کے لیے وہاں کوششیں جاری رہتی ہیں۔

تاج محمد کے ورلڈ ریکارڈز کی بات کریں تو انہوں نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس کا ریکارڈ 20مارچ 2016 کو بنایا جسے بعد میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مکوں پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس 2175 ، مکوں پر 40 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 64 پش اپس، ایک ٹانگ سے ایک منٹ میں 80 پاونڈ کے ساتھ سب سے زیادہ پش اپس 41، ایک منٹ میں سب سے زیادہ پس اپش ایک ٹانگ اٹھا کر 63 اور ایک منٹ میں مکوں پر ایک ٹانگ اٹھا کر سب سے زیادہ پش اپس بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Image Source: Screengrab

چائے کا کام تاج محمد کا خاندانی پیشہ ہے، جبکہ جسمانی فٹنس اس کا شوق ہے۔ ورلڈ ریکارڈ بنانے میں اسے 7 سال محنت کرنا پڑی اور اس کامیابی کو حاصل کرنے میں اس کے استاد نے اس کا بھرپور ساتھ دیا جو خود بھی کئی ریکارڈز کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کی سڑکوں پر لڑکےکے بھیس میں موٹر سائیکل چلاتی  لڑکی

تاہم، 2017 میں تاج محمد کراچی میں ٹریفک حادثہ کا شکارہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور ٹانگ کے آپریشن کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے جس پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی کھیل سردار محمد بخش مہر سے علاج کی اپیل بھی کی تھی۔ اس حادثے کے بعد تاج محمد کے حوصلے بھی ٹوٹ گئے اور عالمی ریکارڈ بنانے والا یہ کھلاڑی اب بس چائے کا ہوٹل چلا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان میں کک باکسنگ کے چیمپئن نثاراحمد خان کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی جو روس میں کک باکسنگ کے عالمی مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے لوگوں سے امداد مانگ رہے تھے۔ نیشنل لیول پر کئی میڈلز اپنے نام کرنے والے نثار احمد اس عالمی مقابلے میں قومی پرچم سربلند کرنے کے خواہشمند ہیں مگر اس بین الاقوامی مقابلے میں شمولیت کے لیے انہیں دو لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جو وہ اپنے محدود مالی وسائل کی وجہ سے ادا نہیں کرسکتے۔ اس رقم کو اکٹھا کرنے کے لئے انہوں نے عوام سے مدد طلب کرلی ہے۔

Story Courtesy: HASSAN BAIG

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago