سردیاں گرما گرم مونگ پھلیوں کے بغیر بالکل ادھوری ہیں، اس سرد موسم کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے آپ نے بھی گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گرما گرم مونگ پھلی کے ساتھ نمک و مصالحہ لگی مونگ پھلیاں خوب ہی کھائیں ہوں گی ،تو ان مزیدار مونگ پھلیوں کے ساتھ اس بار ان سے تیار ہونیوالا صحت بخش مکھن یعنی پینٹ بٹر بھی استعمال کریں جوکہ بیش بہا فوائد کے باعث آپ کی صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہے۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کے غذائی اعتبار سے مونگ پھلی میں 43 تا 55 فیصد تیل، آسانی سے ہضم ہو جانے والی 25 تا 32 فیصد پروٹین اور 20 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ ہم سے بیشتر لوگ تو پینٹ بٹر کو استعمال نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اس کے فائدے معلوم ہی نہیں ، اس لئے آج ہم آپ کو اس کے غذائی فوائد سے آگاہ کریں گے تاکہ آپ انہیں جان کر اسے اپنے روزمرہ کے روٹین میں شامل کریں۔
پینٹ بٹر کیسے بنتا ہے؟
مزیدار پینٹ بٹر بھنی اور پسی ہوئی مونگ پھلی سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اس میں دیگر اجزاء جیسا کہ نمک سوئیٹر اور ایملزیفائر کی شامل کی جاتی ہے۔ اس میں زنک ،سیلینیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم، اور مینگنیز سمیت وٹامنز: بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ، پی پی ، ای ، کے ، ڈی اور کیولریز پائی جاتی ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس کو کھانے سے وزن نہیں بڑھتا ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز اور زنک پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے یعنی کہ آپ یہ مکھن کھائیں اور اسمارٹ برہیں۔
پینٹ بٹر کے فوائد کیا ہیں؟
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مونگ پھلیوں سے تیار ہونیوالا پینٹ بٹر گردے میں پتری کے مسئلے کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یورین کے ذریعے پتری کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔ یہ دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں ایل ڈی ایل مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد یتے ہیں۔ جبکہ کینسر اور فالج جیسے امراض میں یہ پینٹ بٹر دوائی کا کام کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف میڈیسن البانی کے مطابق پینٹ بٹر کینسر اور فالج کے مرض میں مداخلت پیدا کرنے کا کام کرتا ہے جس سے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور مہلک امراض میں فائدہ بھی۔
مزید پڑھیں: سبز سیب کا استعمال، صحت کیلئے بہترین قرار
اس کے علاوہ پینٹ بٹر دماغ اور اس کی کارکردگی کو بہتر فعال بنائے رکھنے میں بھر پور طریقے سے معاونت کرتا ہے۔ الزائمر اور دماغی مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے مونگ پھیلیوں سے تیار کردہ اس مکھن میں نائسن اور وٹامن بی-3 موجود ہیں جو حافظہ بڑھانے کا بھی کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپانی پھل املوک کھانے میں مزیدار اور فوائد بےشمار
اتنے فوائد کے حامل اس پینٹ بٹر کو گھر پر تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے تو دیر کس بات کی آج ہی مونگ پھلیوں سے بنا یہ لو فیٹ مکھن گھر پر خود تیار کریں اور اسے ناشتے میں کھائیں بلکہ اس کا لطف دوبالا کرنے کے لئے پھلوں کے ساتھ بھی ملا کر کھاسکتے ہیں جیسے کیلے کے گول سلائس کاٹ کر پلیٹ میں سجائیں اب ہر سلائس کے اوپر پینٹ بٹر لگائیں اور منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…