وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلمانوں میں شدید رنج وغم اور غصہ پایا جاتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے لئے وہ حستی ہے جن پر مسلمان اپنا جان و مال سب قربان کرسکتے یعنی دنیا کی کوئی بھی چیز ، وہ کتنی ہی قیمتی ہو وہ اس مقدس ذات سے بڑھ کر نہیں ہے۔ لہٰذا خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے بیان کے باعث دنیا بھر میں امت مسلمہ میں ایک بے چینی اور غصہ پایا جاتا ہے، اس سلسلے میں مختلف مالک میں فرانس کے خلاف احتجاج، سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Image Source: radio.gov.pk

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملک بھر میں ہفتہ وار عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تجویز پیش کی۔

اس تجویز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے اتفاق کرتے ہوئے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے لیکر 19 ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا اعلان کردیا۔ جبکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منائیں گی۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب اجلاس کے ابتداء میں وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اس دوران پوری کابینہ نے یک زبان ہوکر پیغام دیا کہ مسلمانوں کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے، فرانسیسی اقدامات سے مسلمانوں کے دلی جذبات بےحد مجروح ہوئے ہیں لہذا اس معاملے پر دنیا بھر میں آواز بلند کی جائے گی۔

واضح رہے چند روز قبل اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا جس طرح ہولوکاسٹ کے حوالے سے فیس بک پر بات کرنے کی اجازت نہیں، اس ہی طرز پر اسلامو فوبیا اور اسلام کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ تاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوسکیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago