کس ملک میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں 2025 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔


0

دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل 2025 کی آمد کا جشن ٹائم زون کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 11 گھنٹے جاری رہے گا۔

Who Welcome First 2025

Who Welcome First 2025

دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 2025 کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا اور اس کا اختتام امریکا میں ہوگا۔


پاکستان میں آج جس وقت گھڑیاں شام 4 بجائیں گی تو سات سمندر پار نیوزی لینڈ میں نئے سال کی آمد ہو گی۔ اس موقع پر وہاں شاندار آتشبازی کی جائے گی

۔
نیوزی لینڈ کے بعد 2025 کا اگلا پڑاؤ روس کے دور دراز کے جزائز میں ہوگا جہاں پاکستان کے شام 5 بجتے ہی وہاں نیا سال شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے نیا سال شروع ہوگا۔ ۔

تقریباً 8 بجے باری آئے گی جاپان، جنوبی کوریا، روس، شمالی کوریا، انڈونیشیا وغیرہ کی۔ ان ممالک کے کچھ علاقوں میں سال نو کی آمد کا سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

نیپال میں11 بج کر 15 اور 11 بج کر 30 منٹ پر بھارت، سری لنکا میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔


جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال اس کے بعد پاکستان میں جشن سال نو آغاز ہوگا۔

یہاں بھی پاکستانی عوام بھرپور طریقے سے جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔

آدھے گھنٹے بعد افغانستان اور ایک بجے  آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، آرمینیا اور روس کے کچھ حصوں میں نئے سال کا آغاز ہوجائے گا۔

ایران میں نئے سال کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ جب کہ 2 بجے روس کے دارالحکومت ماسکو، ترکیہ، سعودی عرب، عراق، ایتھوپیا، صومالیہ اور کینیا میں ہوگا۔

:مزید پڑھیئں

نابینا آنجہانی بابا وانگا کی 2025 کے لئے کیا پیشن گوئیاں ہیں؟

اسی طرح 3 بجے یونان، مصر، لبنان، روانڈا، رومانیہ اور 26 دیگر مقامات پر نیا سال شروع ہوگا۔

4 بجے باری آئے گی جرمنی، نائیجریا، الجزائر، اٹلی، بیلجیئم، مراکش، البانیہ اور فرانس کے علاقوں کی۔ 5 بجے برطانیہ، 6 بجے گرین لینڈ، برازیل، جنوبی جارجیا اور ساؤتھ سینڈوچ آئی لینڈز میں نیا سال شروع ہوگا۔

7 بجے برازیل، ارجنٹینا، چلی، یوروگوئے اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں سال نو کا آغاز ہوگا۔ آدھے گنٹے بعد کینیڈا، وینزویلا وغیرہ میں بھی یہی مناظر ہوں گے۔

جس ملک میں سال 2025 کو دنیا میں سب سے آخر میں خوش آمدید کہا جائے گا وہ دنیا کی واحد سپر پاور امریکا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ صبح 11 بجے کے وقت نئے سال کا جشن شروع ہوگا


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *